جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون ایک ہفتے کی دوری پر

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ اپنے پہلے فولڈ ایبل فون کے حقیقی ڈیزائن کی پہلی جھلک اگلے ہفتے سامنے لارہی ہے۔ جنوبی کورین کمپنی نے اس حوالے سے ایک ٹیزر ویڈیو ریلیز کی جس میں 20 فروری کو ‘فیوچر ان فولڈز’ کے الفاظ سے فولڈ ایبل فون کی جھلک پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

اس ویڈیو میں ڈیوائس کا ڈیزائن ایک کتاب جیسا لگ رہا تھا۔ سام سنگ نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے فولڈ ایبل فون کا پروٹوٹائپ ڈیزائن پیش کیا تھا جو کہ کافی متاثر کن تھا مگر اسے تاریکی میں رکھا گیا تھا جس سے مکمل ڈیزائن سامنے نہیں آسکا جبکہ فیچرز کی تفصیلات بتانے سے بھی گریز کیا گیا۔ یہ تو ابھی واضح نہیں کہ 20 فروری کو فون کو باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا یا اس بارے میں مزید تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ 20 فروری کو سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 سیریز کے 3 یا چار فون متعارف کرائے جائیں گے اور اس موقع پر فولڈ ایبل فون کی پہلی جھلک بھی سامنے آئے گی۔ سام سنگ پہلے ہی اپنے فولڈ ایبل فون کو مستقبل کا موبائل قرار دے چکی ہے جو کہ کھلنے پر ٹیبلیٹ کی شکل جبکہ بند ہونے پر فون کی شکل اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اگر اگلے ہفتے سام سنگ اسے باقاعدہ متعارف کراتی ہے تو یہ اس کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل فون ہوگا جو صارفین خرید بھی سکیں گے۔ اس کی قیمت کا ابھی واضح تعین کرنا تو ممکن نہیں مگر مختلف لیکس کے مطابق یہ کم از کم 1700 ڈالرز سے زیادہ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…