ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک سے دوری، ڈپریشن سے نجات کا آسان ذریعہ ہے : تحقیقاتی ماہرین

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور بالخصوص فیس بک کے استعمال کی وجہ سے ذہنی تناؤ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے مزاج

اور اس کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں کے لیے تحقیقاتی مطالعہ کیا جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق انہوں نے بالخصوص امریکا کے سوشل میڈیا صارفین کا ڈیٹا اکھٹا کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ فیس بک یا سماجی رابطے کی کسی بھی ویب سائٹ کا حصہ ہیں اُن کے مزاج میں بے چینی موجود ہے۔ تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بالخصوص فیس بک استعمال کرنے والے صارفین اپنی زندگیوں سے خوش اور مطمئن نہیں، وہ ذہنی تناؤ یا عدم تحفظ کا شکار پائے گئے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے مطالعے کے دوران ایک ماہ کے لیے صارفین کو فیس بک چھوڑنے کا مشورہ دیا، جن لوگوں نے ہدایت پر عمل کیا اُن کی زندگیوں میں حیرت انگیز تبدیلیاں ہوئیں، وہ بہت خوش رہے اور ڈپریشن کے مرض سے بھی باہر نکلے۔ تحقیقاتی نتیجے میں صارفین کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ خوش رہنا چاہتے ہیں تو کم از کم ایک ماہ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کریں اور اگر دوبارہ متحرک ہوں تو اس پر کم سے کم وقت دیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی صارف سے ایک دم فیس بک ختم نہیں کرائی جاسکتی کیونکہ وہ پھر سے آئی ڈی بنا کر سماجی رابطے کا حصہ بن جاتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ فیس بک اور ٹویٹر پر وقت گزارنے والے صارفین کی جذباتی اور ذہنی کیفیت بہت حد تک متاثر ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…