سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون باضابطہ طور پر اگلے ماہ متعارف کرایا جائے گا

24  جنوری‬‮  2019

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون باضابطہ طور پر اگلے ماہ متعارف کرایا جارہا ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ اس کا جادو چینی کمپنی شیاﺅمی نے توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جی ہاں یہ کمپنی ‘دنیا کا پہلا ڈبل فولڈنگ فون’ متعارف کرانے والی ہے۔ ویسے تو شیاﺅمی کے فولڈ ایبل فون کی پہلی جھلک رواں ماہ کے شروع میں سامنے آئی تھی جو کہ کافی دنگ کردینے والی تھی۔ مگر اب شیاﺅمی کے

صدر لین بن نے اس کی تصدیق ایک مختصر ویڈیو میں کردی ہے۔ 51 سیکنڈ کی یہ ویڈیو چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو میں پوسٹ ہوئی اور اس فولڈایبل فون کو شیاﺅمی ڈوئل فلیکس یا می فلیکس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فون مکمل اوپن ہونے پر ایک چوکور شکل کے ٹیبلیٹ جیسا لگتا ہے جس میں شیاﺅمی کا آپریٹنگ سسٹم موجود ہے، مگر اسے دائیں اور بائیں جانب سے موڑ کر فون کی شکل دی جاسکتی ہے۔ شیاﺅمی کے صدر نے پوسٹ میں بھی فولڈایبل فون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‘ہم دنیا کا پہلا ڈبل فولڈنگ فون بنارہے ہیں جو کہ ٹیبلیٹ اور موبائل فون کا تجربہ فراہم کرے گا’۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس فون کو کامیابی ملی تو پھر ہم مستقبل میں بڑے پیمانے پر اس کی پروڈکشن کریں گے۔ رواں ماہ کے شروع میں بھی شیاﺅمی کے اس فولڈنگ فون سے ملتے جلتے فون کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جو کہ ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے شیئر کی تھی۔ شیاﺅمی کی جانب سے پہلا فولڈایبل فون ممکنہ طور پر اگلے ماہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ اس کمپنی کا ایونٹ 24 فروری کو ہوگا جس میں فائیو جی اسمارٹ فون بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر شیائومی اور سام سنگ کے ساتھ ساتھ موٹرولا کی جانب سے بھی فولڈ ایبل فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح ایل جی بھی ایک مختلف قسم کے فولڈ ایبل فون کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…