منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

معروف موبائل گیم PUBG کی اپ ڈیٹ لیک، کمپنی کی تصدیق

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کے معروف گیم پب جی کی نئی اپ ڈیٹ لیک ہوگئی جس کی کمپنی نے بھی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون کے معروف جنگی گیم ’PUBG‘ کے کھیلنے والوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی تصدیق کمپنی نے گزشتہ دنوں کی۔

گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟ اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔ گیم کی نئی اپ ڈیٹ 0.10.5 حال ہی میں لیک ہوئی جسے کچھ صارفین نے انسٹال کیا تاکہ وہ دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر گیمنگ کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرسکیں۔ صارفین نے شکایت کی تھی کہ وہ چند مخصوص کھلاڑیوں کی طرح جدید اسلحہ اور Health استعمال نہیں کرپارہے مگر اب کمپنی نے تصدیق کی کہ اپ ڈیٹ لیک ہوئی تھی جسے تمام صارفین کے لیے 20 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس اپ ڈیٹ میں وائی کینڈی نقشہ بھی شامل تھا جبکہ سامنے والے کھلاڑی آسانی سے مخالفین کو مار کر مقابلہ اپنے نام کررہے تھے ساتھ میں دو جدید گاڑیاں ، موٹرسائیکل اور رکشہ بھی کچھ صارفین ہی استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ نیا اسلحہ ، میپ اور گاڑیاں 20 جنوری کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے جبکہ لیک ہونے والی اپ ڈیٹ کو کینسل کردیا گیا جسے اب کوئی استعمال نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ یہ گیم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین آپس میں ٹیمیں بنا کر کھیل سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…