پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مرسڈیز نے اپنی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کانسیپٹ گاڑی اربنٹیک متعارف کرادی

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مرسڈیز نے اپنی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کانسیپٹ گاڑی اربنٹیک متعارف کرادی ہے جس کی شکل آپ اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں۔ لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس)کے دوران اس گاڑی کو پیش کیا گیا۔

جو کہ پہلی خودکار ڈرائیونگ کرنے والی گاڑی بھی ہے جو مسافروں کے ساتھ وزن لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ یہ موڈیولر گاڑی 12 مسافروں کی گنجائش رکھتی ہے جس میں ہر طرف کھڑکیاں اور ایک بڑی مون روف موجود ہے جس میں ایل ای ڈی لائٹ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس میں نشستیں گول دائرے میں دی گئی ہیں جبکہ پچھلے حصے میں بیٹھنے کے لیے 2 لیول سیٹنگز موجود ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سامان رکھنے کے لیے ایک کارگو موڈیول بھی بنایا گیا ہے۔ یہ گاڑی رئیل ٹائم میں ٹریفک کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ مقامی ایونٹس کو مانیٹر کرسکتی ہے جبکہ لوکیشن تک آپ کے کہنے پر پہنچا دیتی ہے۔ یہ گاڑی مسافروں سے ڈسپلے کے فرنٹ اور اطراف میں موجود ڈسپلے کے ذریعے رابطہ کرسکتی ہے جبکہ راہ گیروں کو سڑک پر پیر رکھنے سے پہلے ہی ‘دیکھ’ لیتی ہے۔ اس گاڑی کے موڈیولز منٹوں میں بدلے جاسکتے ہیں اور ایک بار چارج ہونے پر دن اور رات سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مرسڈیز کمپنی کے مطابق یہ گاڑی فی الحال الیکٹرک خودکار گاڑیوں کے حل کے لیے ایک تحقیقی تجربہ ہے اور اس کا اربنٹیک کو مارکیٹ میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…