پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اس گاڑی جیسی کار آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال ہی متعدد ایسی کانسیپٹ گاڑیاں سامنے آتی ہیں جنھیں کمپنیاں مستقبل کی سواری قرار دیتی ہیں مگر جنوبی کورین کمپنی ہنڈائی جیسی گاڑی آج تک آپ نے نہیں دیکھی ہوگی۔ لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرنکس شو کے دوران اس کمپنی نے ‘واکنگ کار’ متعارف کرائی جس میں مکڑی جیسی ٹانگیں اسے مشکل سڑکوں بلکہ پہاڑوں پر چڑھنے میں مدد دیتی ہیں۔

ہنڈائی ایلیویٹ نامی یہ گاڑی واکنگ الیکٹرک کار ہے جسے برفانی، زلزلہ زدہ مقامات، پہاڑی چوٹیوں اور متعدد علاقوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔  اور جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس میں مکڑیوں جیسی ٹانگیں موجود ہیں مگر ان کی تعداد محض 4 ہے۔ ہنڈائی نے اسے ہنڈرڈ یارڈ سلوشن قرار دیا ہے جو اپنی چار ٹانگوں پر چل سکتی ہے یا ہموار سڑک پر عام گاڑیوں کی طرح پہیوں پر دوڑ سکتی ہے اور ہاں سیڑھیاں بھی چڑھ سکتی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ گاڑی 5 فٹ کی دیوار پر چڑھ سکتی ہے یا 5 فٹ کا خلا عبور کرسکتی ہے۔ اسے مشکل جگہوں تک رسائی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں بجلی کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ مختلف موڈیول کی مدد سے اسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔  کمپنی کے مطابق معذور افراد اس کی مدد سے مشکل مقامات پر جاسکیں گے اور اس کے دیگر مواقعوں کی تعداد بھی لامحدود ہے۔ ہنڈائی کی جانب سے اس گاڑی کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور یہ معلوم نہیں کہ یہ کانسیپٹ شکل سے آگے بڑھ سکے گی یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…