جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مریخ پر کیا ہورہا ہے؟ ناسا نے فوٹیج جاری کردی

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ سیارے کی ایک تصویر جاری کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطبِ شمالی برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اور یورپی خلائی تحقیقاتی ادارے نے مریخ سے شواہد اکھٹے کرنے کے لیے اپنے اپنے مشن بھیجے۔

جہاں انہوں نے کچھ ایسے آلات نصب کیے جن کے ذریعے معلومات موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ناسا نے حال ہی میں ’ان سائٹ‘ مشن کی ایک ویڈیو اور تصاویر جاری کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریخ کی نچلی سطح پر برف سے ڈھکا ہوا ایک گڑھا موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق سرد موسم میں برف باری صرف زمین پر نہیں ہوتی بلکہ مریخ پر بھی موسم ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور وہاں کا درجہ حرارت بھی منفی ہوتا ہے۔ خلائی ادارے کی جانب سے جاری تصویر مریخ کے قطب شمالی کے قریب واقع کورولیو کریٹر کی ہے، جو 82 کلومیٹر چوڑا اور 1.8 کلومیٹر گہرا ہے اور حیران کن طور پر یہ برف سے مکمل بھرا ہوا ہے۔ ناسا کے مطابق مذکورہ فوٹیج ہائی ریزولیشن کیمروں کی مدد سے محفوظ کی گئیں۔ خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دو جون 2003 کو خلا میں بھیجا جانے والا مشن 25 دسمبر کو مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔ ناسا کے مطابق ’ان سائٹ‘ مشن کے تحت روبوٹ کی مدد سے آلات نصب کیے جارہے ہیں جو مستقبل میں زلزلے سے متعلق معلومات فراہم کرے گا، اس آلے پر ایک گھنٹی نصب کی گئی جسے فرش پر رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلا مریخ پر آنے والے زلزلوں اور اُس سے پیدا ہونے والی آوازوں اور درجہ حرارت کو ریکارڈ کرے گا، اس اقدام سے سیارے کی اندرونی ساخت کا اندازہ لگانے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ ناسا کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کو ناپنے والے آلا (سیسمومیٹر) سیارے کی زمین کے پانچ میٹر اندر تک جاسکتا ہے، اس کی مدد سے ہم مریخ پر موجود پتھروں کی تہہ کے بارے میں معلومات اکھٹی کریں گے اور پھر اس کا زمین کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…