ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

7 سالہ بچہ ایک سال میں 3 ارب روپے کمانے میں کامیاب

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کو کھلونوں سے محبت تو ہوتی ہے مگر ایسے کتنے ننھے فرشتے ہوں گے جو صرف ان سے کھیل کر اربوں روپے کما سکیں؟ کم از کم 7 سالہ ریان جیسا تو کوئی نہیں، جو بس کھلونوں سے کھیل کر سالانہ 22 ملین ڈالرز (3 ارب 6 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کما لیتا ہے۔ یوٹیوب: بے تحاشہ آمدنی کا آسان ذریعہ جی ہاں واقعی امریکا سے تعلق رکھنے والے

اس بچے کو امریکی جریدے فوربس نے 2018 میں یوٹیوب کے سب سے زیادہ کمانے والے اسٹارز کی فہرست میں نمبرون رکھا ہے جو کہ کھلونوں اور ٹافیوں وغیرہ کا ریویو کرکے اتنا کماتا ہے۔ گزشتہ سال ریان اس فہرست میں 11 ملین ڈالرز کے ساتھ 8 ویں نمبر پر تھا مگر اب وہ چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ فوربس کے مطابق یہ بچہ جون 2017 سے جون 2018 کے دوران 22 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہا اور امیر ترین یوٹیوب اسٹارز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ریان کی عمر چار سال تھی جب اس نے اپنا یوٹیوب چینیل ریان ٹوائز ریویو کو اپنے گھروالوں کی مدد سے قائم کیا۔ اس چینیل میں ریان کی متعدد ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جن میں وہ بچوں کے نئے کھلونوں پر اپنی رائے دیتا ہے۔ اس چینیل میں جو وضاحت لکھی ہے، اس کے مطابق ریان کو کھلونوں سے محبت ہے اور وہ کھلونوں کا ریویو ایک بچے کی حیثیت سے بچوں کے لیے کرتا ہے۔ جس ویڈیو نے اسے یوٹیوب اسٹار بنایا، وہ ڈزنی پکسار کی کار سیریز کے سو کھلونوں کا ریویو تھا جسے اب تک 80 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس بچے کے یوٹیوب چینیل کے سبسکرائبر ایک کروڑ سے زائد ہیں اور اس معاملے میں وہ کئی بڑے یوٹیوب اسٹارز سے آگے ہے۔ اور ہاں اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا بھی حصہ بنایا جاچکا ہے جس کی وجہ 2000 کے بعد پیدا ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا یوٹیوب چینیل اسے یہ اعزاز دلانے میں مددگار ثابت ہوا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…