اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سام سنگ اپنے فون کی تشہیر آئی فون سے کرتے ہوئے ’’پکڑی‘‘ گئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین کمپنی سام سنگ اسمارٹ فونز کی دنیا پر راج کرتی ہے اور اس کا مقابلہ امریکا کی کمپنی ایپل کے آئی فون سے ہے۔ تو اس کمپنی کے لیے اس سے زیادہ شرمندہ کردینے والی بات کیا ہوسکتی ہے کہ وہ اپنے کسی اسمارٹ فون کی ٹوئٹر پر تشہیر آئی فون کے ذریعے کرے؟ کچھ ایسا ہی گزشتہ دنوں سامنے آیا ہے جس نے یقیناً سام سنگ کو شرمندہ کردیا ہوگا۔

ویسے تو ایسی غلطیاں اکثر سامنے آتی ہیں مگر عام طور پر یہ کسی برانڈ ایمبیسڈر کی جانب سے ہوتا ہے مگر اس وقت کیا ہو جب ایسا کام ایک آفیشل سام سنگ ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ہو؟ جی ہاں واقعی ایسا ہوا ہے اور ایک ٹوئٹر صارف مارکیوس براﺅنی نے ایک ٹوئیٹ میں اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں سام سنگ موبائل نائیجریا نے نومبر کے آخر میں گلیکسی نوٹ نائن کے بارے میں ایک تشہیری ویڈیو ٹوئیٹ کی۔ اس میں تو کوئی برائی نہیں مگر یہ ٹوئیٹ کسی آئی فون کے مداح نے کی جو کہ ٹوئٹر کی آنکھ سے چھپ نہیں سکی۔ اسکرین شاٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ ٹوئٹر کے اینالسٹ لوکا ہیمر نے سام سنگ کے اس اکاﺅنٹ کے 3200 ٹوئیٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا کہ 10 فیصد سے زائد (331) ٹوئیٹس آئی فون سے ہی کیے گئے ہیں۔ یہ غلطی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے کچھ دیر کے لیے سام سنگ موبائل نائیجریا کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کردیا اور آئی فونز سے کیے گئے ٹوئیٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد اکاﺅنٹ بحال کردیا۔ یہ پہلی بار نہیں کہ مارکیوس براﺅنی نے اس طرح کی غلطی پکڑی ہو۔ ستمبر میں انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں دکھایا تھا کہ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جو کہ گوگل پکسل ٹو کو پروموٹ کررہی تھیں، نے آئی فون سے ٹوئیٹ کیا۔ اسی طرح چند دیگر مشہور شخصیات جیسے ہولی وڈ اداکارہ گال گدوت اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سام سنگ ڈیوائسز کی تشہیر آئی فونز سے کی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…