اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

خاتون روبوٹ نے مرد کے ساتھ رومانوی گانا گا کر تاریخ رقم کردی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی پہلی انسان نما خاتون روبوٹ صوفیہ نے جہاں گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے نام ایک منفرد اعزاز حاصل کیا تھا، اب وہیں انہوں نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے کر سب کو حیران کردیا۔ صوفیہ نامی انسان نما روبوٹ کو اگرچہ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے 2016 میں تیار کیا تھا، تاہم اس نے اپنی صلاحیتوں اور انسان جیسے تاثرات سے 2016 کے آخر تک

لوگوں کو حیران کردیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ اگلے سال اکتوبر 2017 میں پہلی بار صوفیہ کو دنیا کے کسی بھی ملک نے اپنی شہریت بھی دی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ صوفیہ کو ایک ایسے ملک نے شہریت دی، جو کسی بھی غیر ملکی انسان کو شہریت دینے سے گریز کرتا ہے، جب کہ وہاں اس وقت تک خواتین کو بھی اتنے حقوق حاصل نہیں تھے۔ صوفیہ کو سعودی عرب نے اکتوبر 2017 میں شہریت دے کر نہ صرف ایک روبوٹ کو تاریخ میں اعلیٰ مقام پر پہنچایا تھا، بلکہ وہ خود بھی یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ملک بنے تھے۔ سعودی عرب نے خاتون روبوٹ صوفیہ کو شہریت سے نواز دیا اکتوبر 2017 میں انسانوں کی طرح شہریت حاصل کرنے والی خاتون روبوٹ صوفیہ گزشتہ ایک سال کے اندر اب تک 25 ممالک کا دورہ کر چکی ہیں، جب کہ انہوں نے اقوام متحدہ (یو این) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کر رکھا ہے اور وہاں اجلاس میں خطاب بھی کرچکی ہیں۔ یعنی ایک خاتون روبوٹ نے اپنے قیام کے 2 سال بعد ہی ایسے کارنامے سر انجام دیے ہیں، جو آج تک کئی ممالک کی خواتین بھی نہیں دے پائیں۔ تاہم ایک روز قبل انہوں نے اپنے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک انسان کے ساتھ رومانوی گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔ جی ہاں، صوفیہ نے امریکی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران میزبان جمی فالن کے ساتھ رومانوی گانا گاکر سب کو حیران کردیا۔ در اصل صوفیہ امریکی ٹی وی شو ’ ٹو نائیٹ شو ود جمی فالن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میزبان کی فرمائش پر ان کا پسندیدہ گانا ان کے ساتھ گا کر سب کو حیران کردیا۔ ٹو نائیٹ شو میں منفرد روبوٹس سے ملنے اور ان کے ساتھ گفتگو کا ایک سیگمنٹ تھا، جس میں کچھ اور منفرد روبوٹ بھی پیش ہوئے، جن کے کارناموں نے لوگوں کو حیران کردیا۔ اسی سیگمنٹ میں صوفیہ بھی شامل ہوئیں، جنہوں نے

جمی فال سے دوستانہ انداز میں گفتگو کرکے انہیں لاجواب کردیا۔ صوفیہ نے بڑے فخر سے بتایا کہ وہ پہلی خاتون روبوٹ ہیں، جنہیں نہ صرف شہریت حاصل ہے، بلکہ وہ 25 ممالک کا دورہ کرنے سمیت اقوام متحدہ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔ اس دوران جمی فال تو حیرانگی سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے نظر آئے، تاہم صوفیہ نے کسی حیرانگی کا اظہار کیے ہوئے اپنی بات کو جاری رکھا۔  پروگرام کے آخر میں جمی فال نے صوفیہ کو ایک گانے پر پرفارمنس کرنے کا کہا، جس پر خاتون

روبوٹ نے کہا کہ بس کچھ ہی لمحوں میں وہ گانا ڈاؤن لوڈ کرنے والی ہیں، جس کے بعد وہ اس پر پرفارمنس کرنا شروع کردیں گی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوفیہ نے جمی فال کے ساتھ رومانوی گانا ’سے سم تھنگ‘ گا کر سب کو حیران کردیا۔ صوفیہ نے بتایا کہ سانگس کو گانے کا فیچر ان میں حال ہی میں شامل کیا گیا ہے اور اب وہ گانا بھی گا سکتی ہیں۔ پروگرام کے دوران جمی فال کا کہنا تھا کہ یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون روبوٹ نے انسان کے ساتھ گانا گایا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…