ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سہولت پیش

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ 12 نومبر سے انہیں اپنا چیٹنگ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اسٹور کرنے پر کسی قسم کی اسٹوریج اسپیس کی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔ اس وقت واٹس ایپ ڈیٹا کو جب گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے تو وہ اس کلاﺅڈ سروس میں دستیاب 15 جی بی یا جتنا اسپیس صارف کو

دستیاب ہو، پر قبضہ کرتا ہے۔ مگر رواں سال فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے گوگل نے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت یہ بیک اپ 12 نومبر سے مکمل اسٹوریج فری ہوگا یعنی اسٹوریج میں ایک ایم بی کمی بھی نہیں آئے گی۔ کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟ واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل پر اپ لوڈ کرنا اس لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اگر فون خراب ہوجائے یا گم یا چوری ہوجائے تو میسجنگ ریکارڈ، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ دیگر میسجنگ اپلیکشنز سے کچھ مختلف ہے جن کے میسجز ان کے سرورز پر ہی اسٹور ہوتے ہیں۔ واٹس ایپ میں ڈیٹا بیک اپ کے لیے کسی اور کمپنی یعنی گوگل کی کلاﺅڈ سروس کو استعمال کرکے انہیں فونز میں موجود ڈیٹا سے منسلک کردیا جاتا ہے۔ ایپل صارفین کا ڈیٹا آئی کلاﺅڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے۔ واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس یہ بات بھی ذہن میں رکھیں اگر آپ نے واٹس ایپ بیک اپ کو ایک سال سے اپ ڈیٹ نہیں کیا تو وہاں موجود سارا ریکارڈ نومبر میں اپ ڈیٹ کے بعد اڑ چکا ہوگا۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بیک اپ کو گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کرنے کے لیے فون کو وائی فائی سے کنکٹ کریں کیونکہ موبائل ڈیٹا پر کافی خرچہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ نے اب تک اپنا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ نہیں کیا تو اس کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں اور وہاں بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…