ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل نے صارفین کے لیے ایک اور کارآمد ٹول متعارف کرادیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے ایک نئی امیج کنورٹر اسکیوش ویب ایپ متعارف کرائی ہے جو کہ مختلف تصویری فارمیٹس کو منٹوں میں کنورٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ ایک آن لائن ٹول ہے جو کسی بھی براﺅزر میں کام کرے گا اور صارفین کسی بھی تصویر کو

اپنے کمپیوٹر سے اپ لوڈ کرکے کنورٹ اور بہتر کرکے محفوظ کرسکیں گے۔ گوگل سرچ کے بارے میں آپ یہ جانتے ہیں؟ گوگل نے یہ ایپ ایسی ہی دیگر سروسز کے مقابلے پر تیار نہیں کی بلکہ اس کا مقصد نئی ٹیکنالوجی سے صارفین کو متعارف کرانا ہے۔ اس ایپ میں مختلف امیج فارمیٹس جیسے ویب پی، براﺅزر پی این جی، جے پی جی، آپٹی پی این جی اور موز جے پی جی وغیرہ موجود ہیں۔ ان فارمیٹس میں سے کسی میں بھی اصل تصویر کو کنورٹ کیا جاسکتا ہے۔ کچھ فارمیٹس میں کاسٹیوم پیرامیٹرز موجود ہیں جن کی مدد سے تصویر کو ایڈٹ کیا جاسکتا ہے جیسے ویب پی میں، جبکہ دیگر میں نہیں۔ صارفین آسانی سے کسی بھی فارمیٹ کا انتخاب کرکے پیرامیٹرز یا ایڈٹ کرسکتے ہیں اور تصویر فوری طور پر کنورٹ ہوجائے گی جبکہ پریویو ایریا میں فرق بھی دکھایا جائے گا۔ بارہ چیزیں جو ہم گوگل کے بغیر نہ کرپاتے سلائیڈر کی مدد سے صارف دیکھ سکے گا کہ اصل اور کنورٹ امیج میں کیا فرق ہے جبکہ تصویر کو ری سائز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تبدیلیاں بھی کی جاسکیں گی۔ یہ ایپ تصاویر کو اکثر بہتر کرنے والوں کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگی

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…