جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک ڈیڑھ کروڑ کے قریب دہشت گردانہ مواد ڈیلیٹ کرنے میں کامیاب

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

نیویارک(این این آئی)فیس بک کو اکثر جعلی، نفرت انگیز اور دہشت گردی سے متعلق مواد پوسٹ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اب کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد دہشتگردی مواد پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق فیس بک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیاکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کے قریب مواد 2018 سے قبل پوسٹ کیا گیا۔

بلکہ بیشتر پوسٹس برسوں سے سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر موجود تھیں۔مگر کمپنی اتنے عرصے میں اسے پکڑنے میں ناکام رہی تھی۔ یعنی دہشتگردی سے جڑا مواد 970 دن (یہ زیادہ سے زیادہ دنوں کی تعداد ہے جو کسی مواد میں پائی گئی) اس سوشل میڈیا سائٹ پر موجود رہا۔تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ نئے مواد کو ہٹانے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور فیس بک اب جلد ایسی پوسٹس پکڑنے لگی ہے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12 لاکھ پوسٹس کو ہٹایا گیا، دوسری سہ ماہی میں 22 لاکھ جبکہ تیسری سہ ماہی میں 23 لاکھ پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا۔صارفین کے رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی شرح بھی بڑھی ہے جو تیسری سہ ماہی میں 16 ہزار رہی۔فیس بک نے واضح نہیں کیا کہ ایسی پوسٹس کس خطے کے صارفین زیادہ پوسٹ کرتے رہے ہیں۔فیس بک کے سوا 2 ارب سے زائد صارفین کے نیٹ ورک کو دیکھتے ہوئے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد پوسٹس بہت کم لگتی ہیں مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ایسی پوسٹس خودکار طور پر پکڑنے والے ٹولز کو توسیع دی جارہی ہے۔کمپنی کے مطابق الگورتھم کے ذریعے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی 19 زبانوں میں پوسٹس پکڑنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔کمپنی کے مطابق ایک بگ کی وجہ سے دوسری سہ ماہی میں مواد کو ہٹانے کا عمل سست روی کا شکار رہا جو کہ 14 گھنٹے میں مکمل ہوا جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ عمل ایک منٹ سے بھی کم وقت جبکہ تیسری سہ ماہی میں 2 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…