جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ڈوئل بیٹری کمرشل اسمارٹ فون صارفین کے لیے دستیاب

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی اوپو نے اپنا ایک نیا اسمارٹ فون اوپو آر 17 پرو متعارف کرا دیا ہے جس میں فلیگ شپ فونز متعدد فیچرز موجود ہیں مگر ایک چیز ایسی ہے جو ابھی کسی اور ڈیوائس میں نظر نہیں آئی۔ اوپو آر 17 پرو چین میں اگست میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب اسے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جو کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ممکنہ طور پر آر ایکس 17 پرو کے

نام سے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ یہ فون 6.4 انچ امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہے، اس فون میں نوچ کی جگہ واٹر ڈراپ ڈیزائن دیا گیا ہے جو اسی کمپنی کے ایف 9 جیسا ہے، یعنی ایسا نوچ جو پانی کے قطرے جیسا ہے، جس کے اندر فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ سب سے خوبصورت نوچ والا اوپو اسمارٹ فون بیک پر جگمگاتا رنگارنگ ڈیزائن موجود ہے، اسی طرح ڈسپلے میں نصب فنگر پرنٹ سنسر اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ۔ مگر اس سے بھی ہٹ کر فون میں کچھ حیران کن چیزیں موجود ہیں۔ جہاں تک ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کی بات ہے تو ان میں سے ایک 12 میگا پکسل ، دوسرا 20 میگا پکسل جبکہ تیسرا ٹی او ایف تھری ڈی اسٹیریو کیمرہ ہے جو کہ تھری ڈی تصاویر لینے میں مدد دے گا۔ باقی 2 کیمروں میں بھی چند دلچسپ فیچرز موجود ہیں جن میں سے ایک ایف 1.5، ایف 2.4 اسمارٹ آپرچر ہے جو کہ روشنی کے مطابق خودکار طور پر بدلتے ہیں۔ اس فون میں اے آئی ٹیکنالوجی کم روشنی میں اچھی تصاویر لینے کے لیے دی گئی ہے اور کمپنی نے اسے الٹرا نائٹ موڈ فیچر کا نام دیا ہے۔ اس کے فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ پہلا فون ہے جس میں نیا گوریلا گلاس 6 ڈسپلے دیا گیا ہے مگر یہ دنیا کا پہلا کمرشل اسمارٹ فون بھی ہے جس میں ایک نہیں بلکہ 1850 ایم اے ایچ کی 2 بیٹریاں دی گئی ہیں، جو کہ تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کریں گی۔  اوپو کا سب سے مہنگا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش اوپو فاسٹ چارجنگ میں پہلے ہی دیگر کمپنیو ںسے آگے ہے، ایف 9 میں اب تک کی سب سے فاسٹ چارجنگ بیٹری دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آر 17 پرو کی بیٹریاں 10 منٹ میں 40 فیصد تک چارج ہوجاتی ہیں۔ اس فون کے دیگر فیچرز میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 710 چپ، 6 سے 8 جی بی ریم

کے آپشن، 128 جی بی اسٹوریج (جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے) نمایاں ہیں جبکہ اینڈرائیڈ اوریو 8.1 کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.2 آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے۔ یہ فون 11 نومبر کو چین میں 4300 یوآن (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد رواں ماہ کے آخر تک یہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…