پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

فیس بک میسنجر میں تبدیلی، آزمائشی فیچرکا تجربہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر ایپ میں کی جانے والی تبدیلیوں کا آزمائشی تجربہ شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر کو یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ فیس بک نے میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جس کے تحت ٹیبز Tabs کو کم کیا جائے گا تاکہ صارفین کے لیے اسے مزید آسان بنایا جائے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنی والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کمپنی میسنجر ایپ میں 9 کے بجائے تین ٹیبز مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اب ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی جین مین چن وانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو علیحدہ علیحدہ تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیس بک نے مسینجر ایپ میں کی جانے والی متوقع تبدیلیوں کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔ فیس بک کی آزمائشی سروس مخصوص صارفین کے لیے ہے، کامیاب تجربے کے بعد اس سے عام صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔فیس بک میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے میسنجر کے نئے ورژن میں تین Tabs شامل کیے جن میں سیکیورٹی فلٹر آپشن دیا گیا ہے، یعنی اب صارف جن لوگوں سے چیٹ کرنا چاہیے گا اپنی مرضی سے کرے گا بقیہ دیگر اُسے پیغام ارسال نہیں کرسکیں گے۔ میسنجر کی آزمائشی سروس میں فیس بک کے دوستوں کے دوست، جن دوستوں نے موبائل نمبر سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہے، جو لوگ آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں یا دیگر صارفین سب کو پیغام بھیجنے کے لیے اجازت درکار ہو گی۔ گزشتہ ماہ فیس بک کے نائب صدر اسٹان نے تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کئی برسوں میں ہماری ٹیم نے میسنجر کے حوالے سے کافی مہارت حاصل کرلی، ایپ میں تبدیلیاں آسان نہیں تھیں البتہ اب ایسا ممکن ہے‘۔ فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف یاد رہے کہ فیس بک نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کے فیچر پر بھی کام شروع کردیا۔ دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ فیس بک میسنجر کا ڈارک موڈ فیچر سمیت دیگر سہولیات بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ گرتی ہوئی ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…