جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ اسٹیکرز فیچرز کو کس طرح استعمال کریں؟

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے اور اس میں اکثر دلچسپ فیچرز سامنے متعارف کرائے جاتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیکرز اپ ڈیٹ پیش کی تھی جو کہ اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اگر تو آپ کے پاس یہ فیچر اب تک نہیں آیا تو گوگل پلے اسٹور

یا ایپل ایپ اسٹور پر جاکر واٹس ایپ اپلیکشن اپ ڈیٹ کرلیں۔ کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟ مگر اسٹیکرز کے اس فیچر کو استعمال کیسے کریں ؟ درج ذیل میں یہ طریقہ دیا جارہا ہے۔ آئی فون یا اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ اسٹیکرز کیسے استعمال کریں؟ ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد واٹس ایپ میسنجر میں کسی بھی چیٹ کو اوپن کریں۔ وہاں ایموجی بٹن پر کلک کریں اور پھر اسٹیکرز پر ٹیپ کریں، یہ ایک نیا بٹن ہے جو کہ ایموجی اور جی آئی ایف بٹنز کے ساتھ ہوگا۔ وہاں سے ڈیفالٹ اسٹیکرز کا انتخاب کریں یا پلس آئیکون پر کلک کریں ان کی تعداد بڑھالیں۔ واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سہولت سامنے آگئی جب پلس آئیکون پر کلک کریں گے تو ڈاﺅن لوڈ بٹن آل اسٹیکرز کے سامنے آئے گا۔ اگر آپ مخصوص اسٹیکرز ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس پر کلک کرنے کی بجائے نیچے اسکرول کریں اور گیٹ مور اسٹیکرز کا آپشن کلک کریں۔ اس سے ہٹ کر گوگل پلے اسٹور سے WAStickerApp نامی اپلیکشن کو انسٹال کرکے بھی اسٹیکرز کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…