جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عالمی ڈرون ریسنگ چمپیئن شپ : آسٹریلوی نوجوان کے نام

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے 15 سالہ لڑکے روڈی براؤننگ نے ورلڈ ائر اسپورٹس فیڈریشن (ایف اے آئی) ڈرون ریسنگ ورلڈ چمپیئن شپ میں مجموعی طور پر کامیابی حاصل کر کے منفرد مقابلوں میں عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ چین کے شہر شینزن میں منعقدہ

ایف اے آئی کے زیرانتظام مقابلے میں 120 سے زائد افراد نے حصہ لیا جہاں روڈی براؤننگ نے فتح حاصل کی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روڈی براؤننگ کی اس کامیابی کی مدد سے آسٹریلیا کی ٹیم نے گروپ ٹائٹل میں سویڈن اور جنوبی کوریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔  چین میں منعقدہ ان مقابلوں میں خواتین کی کٹیگری بھی شامل تھی جس میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ وانرایا واناپونگ نے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پائلٹ ڈرونز کو ان کے طیارے میں نصب کیمرے سے جڑے خصوصی ہیڈ گیئر سے کنٹرول کررہے تھے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے چمپیئن ریسر نے فائنل میں 3 پائلٹس کو زیر کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا اور 24 ہزار ڈالر نقد انعام بھی حاصل کرلیا۔ ایف اے آئی سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اب تک جھول رہا ہوں کیونکہ میں سب کی طرح ریس میں بہت دفعہ اوپر نیچے ہوتا رہا ہوں اور یہ بہت ہی بڑی کامیابی ہے’۔  وانرایا واناپونگ مقابلے میں حصہ لینے والی 13 خواتین میں سے ایک تھیں جبکہ ان کی کوچنگ ان کے والد خود کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں جب اسکول نہیں جاتی تھیں تو روزانہ پرواز کرتی تھیں’۔ خیال رہے کہ ڈرون ریسنگ دنیا میں تیزی سے ابھرتا ہوا ایک کھیل ہے اور ایف اے آئی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف مقابلے ہورہے ہیں۔ ڈرون ریسنگ کے مقابلے کو چین کے مقامی نشریاتی اداروں سمیت دنیا بھر کے اسپورٹس چینلز نے براہ راست دکھایا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…