اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون یا فونز 2019 میں سامنے آجائیں گے مگر یہ توقع نہ کریں کہ ایپل بھی اس دوڑ کا حصہ جلد بن جائے گی۔ ایک نئی رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایپل کا پہلا فائیو جی آئی فون 2020 سے پہلے متعارف نہیں ہوگا۔ فاسٹ کمپنی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایپل انٹیل کے فائیو جی موڈیم 8261 کو 2020 کے آئی فونز میں استعمال
کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین آئی فون ایپل نے اس حوالے سے 8060 چپ کو استعمال کیا مگر ہیٹنگ مسائل کا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوائس کا درجہ حرارت بڑھ جاتا اور بیٹری لائف خراب ہوتی۔ یہ مسائل ایپل کو دوسری موڈیم کمپنی کوالکوم کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئے مگر وہ اس وجہ کے باعث انٹیل سے ‘ناخوش’ ہے۔ ایپل نے میڈیاٹیک سے بھی فائیو جی موڈیمز کی سپلائی پر بات چیت کا ارادہ کیا ہے مگر یہ صرف اسی صورت میں ہوگا جب انٹیل فائیو جی موڈیم کی فراہمی میں ناکام ہوجائے گی۔ ایپل نے اس رپورٹ پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ آئی فون میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان ویسے ایپل کی جانب سے عام طور پر اسپیڈ اپ گریڈ کے لیے اسی طرح کی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے۔ آئی فون میں تھری جی کے بعد اس کمپنی نے ایل ٹی ای کو اپنانے کے لیے آئی فون فائیو کا انتظار کیا۔ ایپل ٹیکنالوجی میں بہتری کا انتظار کرتی ہے تاکہ صارفین کو انہیں استعمال کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔