جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اڑنے والی بائیک اب عام لوگ خرید سکیں گے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں روسی کمپنی نے انقلاب برپا کرتے ہوئے عام لوگوں کے لیے فضا میں اڑنے والی موٹر سائیکل تیار کرلی جس کا کامیاب آزمائشی تجربہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روسی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایس تھری ہوور بائیک متعارف کرادی۔

جو ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی موٹرسائیکل عام لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کو جدید ڈیزائن اور اضافی سیفٹی سسٹم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ ہوور بائیک کو فضا میں چلانے کے دوران مستحکم رکھنے، ڈرائیور کی مرضی سے اڑانے اور اتارنے، ایمرجنسی لینڈنگ، جدید ساؤنڈ اور بصری نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا۔ ہیلی کاپٹر کی طرح سطح زمین سے 16 فٹ اوپر اڑتے ہوئے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ بیٹری سے چلنے والی یہ موٹر سائیکل ایک وقت میں 8 گھنٹے تک چلنے اور یہ 70 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ بھی خوش خبری سنائی گئی ہے کہ موٹرسائیکل کی اسپیڈ اور اس کو اڑانے کی اجازت ہر ملک میں قانونی طور پر جائز قرار دی گئی ہے۔ موٹرسائیکل کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی مارکیٹ میں اس کی باقاعدہ فروخت کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ یاد رہے کہ دبئی پولیس سیکیورٹی نظام اور شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہوور بائیک استعمال کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…