ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سام سنگ گلیکسی اے 9 میں 4 بیک کیمرے کس طرح کام کرتے ہیں؟

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے گزشتہ ہفتے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 9 (2018) فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔ اب جنوبی کورین کمپنی نے ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ 4 رئیر کیمروں کا سسٹم کس طرح کام کرتا ہے(ویڈیو نیچے دیکھی جاسکتی ہے)۔ سام سنگ کے آفیشل یوٹیوب چینیل پر جاری اسمارٹ فون کے چاروں رئیر کیمرہ سنسر مختلف ہیں۔

اور ان کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو کس حد تک بہتر بناسکتے ہیں۔ گلیکسی اے 9 کا مین لینس 24 میگا پکسل کا ہے، 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس، 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس اور 5 میگا پکسل لینس ڈیپتھ کے لیے ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ سام سنگ نے کسی فون کے بیک پر اتنے زیادہ کیمرے دیئے ہیں بلکہ یہ اتنے بیک کیمروں والا دنیا کا پہلا فون ہے۔ الٹرا وائیڈ اینگل سنسر کی مدد سے صارفین کسی منظر کا 120 ڈگری ویو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اے نائن صارفین کو تصویر کھینچنے کے بعد پس منظر کو دھندلانے میں مدد دیتا ہے جسے لائیو فوکس کا نام دیا گیا ہے۔ ٹیلی فوٹو لینس کے ذریعے اس فون میں زیادہ تفصیلی تصاویر زومنگ کی مدد سے لی جاسکتی ہیں، یہ ڈیوائس 2x آپٹیکل زوم کو سپورٹ کرتی ہے، یعنی فوٹو کوالٹی کو خراب کیے بغیر اوریجنسل تصویر کی ہاف ودتھ اور ہائیٹ کاٹی جاسکتی ہے۔ جہاں تک 24 میگا پکسل مین سنسر کی بات ہے تو یہ سام سنگ کے دیگر کیمروں کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ان کیمروں سے ہٹ کر فون کے دیگر فیچرز میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 3800 ایم اے ایچ بیٹری اور 128 جی بی اسٹوریج قابل ذکر ہیں۔مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی فون میں دیا گیا ہے جس سے اسٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔یہ چین میں ساڑھے 3 ہزار یوآن (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میںفروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں رواں ماہ کی وسط میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…