ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک اکاؤنٹ کے پیغامات ڈیڑھ روپے میں دستیاب

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی مقبول و معروف ویب سائٹس گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل صارفین کی خفیہ معلومات کے حوالے مختلف تنازعات کی زد میں ہے۔ اب حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کے ذاتی پیغامات انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے موجود ہیں۔ برطانوی نشتریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد کی

فیس بک کے ذریعے کی جانے والی خفیہ گفتگو ان کی لاعلمی میں فروخت کی جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کم از کم 81 ہزار افرادکے نجی پیغامات آن لائن فروخت کے لیے میسر ہیں جن میں زیادہ تر صارفین کا تعلق امریکا، برطانیہ، روس،یوکرین، اور برازیل سے ہے۔ فیس بک پر صارفین کی معلومات موبائل کمپنیوں کو دینے کا الزام اس کاروبار میں شریک ایک شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کے پاس تقریباً 12 کروڑ اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں جنہیں وہ فروخت کررہے ہیں۔ مذکورہ ہیکرز نے فی اکاؤنٹ تقریباً ڈیڑھ روپے کے عوض معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی ، یہ معاملہ پہلی بار رواں برس ستمبر میں منظر عام پر آیا تھا جب ایک شخص نے ’ایف بی سیلر‘ کے نام سے ایک انگریزی فورم پر پوسٹ کی۔ پوسٹ میں اس کا کہنا تھا کہ ’ہم فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی ذاتی معلومات فروخت کرتے ہیں اور ہمارے پاس 12 کروڑ اکاؤنٹس کا ڈیٹا ہے۔ فیس بک پر کتنی ایپس کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے؟ مذکورہ دعوے پر جب ایک سائبر سیکورٹی کمپنی نے اس کا جائزہ لیا تو یہ انکشاف سامنے آیا کہ 81 ہزار سے زائد لوگوں کے نجی پیغامات نمونے کے طور پر آن لائن پوسٹ کیے گئے تھے۔ اس کے ساتھ مزید ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی دستیاب تھیں جس میں ان کے ای میل ایڈریس، فون نمبرز بھی شامل تھے، جو ہوسکتا ہے ان صارفین کی ہوں جنہوں نے اس معلومات کو پوشیدہ نہ رکھا ہو۔

بعد ازاں بی بی سی نے ان 81 ہزار میں سے 5 لوگوں سے رابطہ کیا جن کے ذاتی پیغامات آن لائن پوسٹ کیے گئے تھے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پیغامات انہی کے بھبیجے ہوئے تھے۔ صارفین کی پرائیویسی نہ رکھنے پرواٹس ایپ بانی نے فیس بک چھوڑ دیا ان پیغامات میں حالیہ بھیجی گئی تصاویر، ایک کنسرٹ کے بارے میں ہونے والی گفتگو اور ایک صارف کی اپنے داماد کے حوالے

سے کی گئی شکاتیں شامل تھیں۔ اس ضمن میں فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ یہ ڈیٹا براؤزر میں پائے جانے والے ’مالیشئس ایکسٹینشنز‘ کی مدد سے چرایا گیا ہو۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ مزید اکاؤنٹس کو متاثر ہونے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…