جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا ہولوگرافک اسمارٹ فون صارفین کے لیے دستیاب

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)دنیا کا پہلا ‘ہولوگرافک’ ڈسپلے والا اسمارٹ فون ہائیڈروجن ون آخر کار متعارف کرا دیا گیا ،مذکورہ فون رواں ماہ کے اوائل میں ہی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا،المونیم باڈی والا ورژن 1300 ڈالرز میں فروخت ہوگا جبکہ ٹائیٹنیم باڈی والا ایڈیشن 1600 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کا پہلا ‘ہولوگرافک’ ڈسپلے والا اسمارٹ فون ہائیڈروجن ون آخر کار متعارف کرا دیا گیا ہے۔جب ریڈ نامی کمپنی نے گزشتہ سال ایک ہولوگرافک اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا کافی لوگ حیران رہ گئے تھے۔ریڈ نامی کمپنی ڈیجیٹل کیمروں کے حوالے سے جانی جاتی ہے جنھیں ہولی وڈ میں فلموں کی عکسبندی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے اسٹار وارز دی فورس اویکن یا حال ہی میں مشن امپاسبل سکس۔یہ فون 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پیش کیا جانا تھا مگر اس تاریخ کو پہلے موسم گرما اور پھر مزید آگے بڑھا دیتا گیا۔مگر گزشتہ دنوں اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا اور رواں ماہ کے اوائل میں ہی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔اس کا المونیم باڈی والا ورژن 1300 ڈالرز میں فروخت ہوگا جبکہ ٹائیٹنیم باڈی والا ایڈیشن 1600 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔مگر اب تک اس فون کے جو ریویوز سامنے آئے ہیں، ان سے لگتا ہے کہ اسے ٹیسٹ کرنے والے تھری ڈی اسکرین سے کچھ زیادہ متاثر نہیں۔اور ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس سے لی جانے والی تھری ڈی تصاویر یا ویڈیوز صرف دوسرے ہائیڈروجن ون میں ہی دیکھنا ممکن ہے اور نارمل کیمرے جیسے ایفیکٹ کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا ممکن نہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…