جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ کے نئے فیچر میں دلچسپ اسٹیکرز کا اضافہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں واٹس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے ایپ میں سے ایک ہے جس نے اب اپنی ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین اپنی بات چیت یا جذبات کے اظہار کے لیے ایپس میں دیے۔

اسٹیکرزجفس اور ایموٹیکنز استعمال کرتے ہیں۔ اور اس ہی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب واٹس ایپ نے اپنے خود کے اسٹیکرز تیار کرلیے ہیں۔ واٹس ایپ میں موجود ان اسٹیکرز کو استعمال کرنے کے لیے ایک خاص اسٹیکر بٹن دیا جائے گا، جس کے استعمال کے بعد یہ چیٹ پر نظر آئیں گے۔ ان اسٹیکرز کے نئے پیک میں آپ کو جو بھی پسند آئے اسے بار بار استعمال کرنے کے ساتھ انہین فیورٹس کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں تاہم یہ اسٹیکرز ایکٹو ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ فی الحال 12 اسٹیکرز پیک شامل کیے گئے ہیں جن میں کپی، سالٹی، کومو اور دیگر شامل ہیں۔ اسٹیکرز اور ایموٹیکنز کا استعمال صارفین کے درمیان بےحد مقبول ہے، واٹس ایپ کے ان نئے اسٹیکرز کو آپ گوگل پلے یا کسی اور ایپ اسٹور سے انسٹال کرسکتے ہیں۔ اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کے بعد یہ اسٹیکرز آپ کے واٹس ایپ کا حصہ خود بہ خود بن جائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر میں آپ خود اپنے اسٹیکرز بھی تیار کرسکتے ہیں، لیکن اس فیچر کو سامنے آنے میں وقت لگے گا۔اینڈرائڈ فون کے ساتھ ساتھ آئی فون میں بھی یہ اسٹیکرز جلد سامنے آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…