منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ایسا خوبصورت اور طاقتور اسمارٹ فون کوئی اور ہوگا؟

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیاؤمی نے اپنے نئے فلیگ شپ بیزل لیس فون سیریز کی نئی ڈیوائس می مکس 3 تھری کو متعارف کرادیا ہے۔ یہ اس کمپنی کا ایک اور ایسا فون ہے جس میں بیزل لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہے اور نوچ کی بجائے سلائیڈر میں فرنٹ کیمروں کو چھپایا گیا ہے۔ ویوو نیکس یا اوپو فائنڈ ایکس کے برعکس شیاﺅمی کے فون میں دیا گیا سلائیڈ موٹر کی بجائے پرانے طرز کی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔

ایسا خوبصورت اسمارٹ فون کوئی اور ہوگا؟ اس سے قبل می مکس کے دونوں فونز میں شیاﺅمی نے اسکرین کے بیزل کو ہر ممکن حد تک کم کرنے کی کوشش کی تھی مگر فرنٹ کیمرے کی وجہ سے کمپنی کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اب می مکس تھری میں کمپنی نے ڈیوائس کی سب سے بڑی خامی پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 93.4 فیصد ہے اور اس نے نچلے حصے کے بیزل کو بھی گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 4.5 ملی میٹر تک کم کیا ہے۔ اس فون میں 6.4 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین دی گئی ہے۔ اسی طرح مجموعی طور پر چار کیمرے ہیں، جن میں سے بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے وائیڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر ایک 24 میگا پکسل اور دوسرا 2 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر بار سلائیڈر کیمروں کو فون ان لاک کرتے ہوئے باہر نکالنے کی ضرورت نہیں۔ فون مین اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے تاہم اس کی خاص بات 10 جی بی ریم ہے، جو کہ کمرشل بنیادوں پر دستیاب پہلا 10 جی بی ریم والا فون بھی ہے۔ شیاﺅمی کے مطابق اس فون کا فائیو جی ورژن آئندہ سال کے آغاز میں یورپ میں متعارف کرایا جائے گا۔ می مکس تھری کو یکم نومبر کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 475 ڈالرز (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 575 ڈالرز (76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 10 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 720 ڈالرز (96 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا، تاہم دیگر ممالک کے لیے قیمتوں کا اعلان کچھ عرصے میں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…