منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

آئی فون ایکس آر میں ‘آر’ کا مطلب سامنے آگیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے آئی فون کو آج سے 11 سال پہلے 29 جون 2007 کو پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ جسے دنیا میں ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائسز کے حوالے سے انقلابی فون بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اور یہ فون پلوٹو کی جانب بھیجے جانے والے

خلائی مشن نیو ہورائزنز سے بھی زیادہ طاقتور تھا۔ اس وقت لوگ یہ سوچتے تھے کہ ایپل کے اس فون کے شروع میں آئی کا مطلب کیا ہے؟ جس کا جواب آئی فون متعارف کرانے والے اسٹیو جابز نے اس ڈیوائس کے سامنے آنے سے لگ بھگ 9 سے پہلے 1998 میں پہلی آئی پراڈکٹ یعنی آئی میک متعارف کرانے کے موقع پر دیتے ہوئے کہا تھا ‘ آئی میک میں آئی کا مطلب انٹرنیٹ ہے’۔ مگر اس سال لوگ اپنا سر اس لیے کھجا رہے ہیں کہ آخر آئی فون ایکس آر (10r) میں آر کا مطلب کیا ہے۔  ایپل کے سب سے طاقتور اور تیز ترین آئی فونز متعارف تو اب ایپل کے سنیئر مارکیٹنگ نائب صدر فل Schiller نے آئی فون ایکس ایس میں ایس اور آئی فون ایکس آر میں آر کا مطلب بتا دیا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ایکس تو رومن ہندسوں میں 10 کو کہا جاتا ہے جبکہ ایس اسپیڈ سے لیا گیا ہے۔ اسی طرح آئی فون ایکس آر میں آر درحقیقت اسپورٹس گاڑیوں سے لیا گیا ہے یعنی آر کا مطلب ٹائپ آر ہے۔ خیال رہے کہ آئی فون ایکس آر کی قیمت 750 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے جو کہ آئی فون ایکس ایس یا آئی فون ایکس ایس میکس سے کافی کم ہے، جبکہ یہ فون رواں ہفتے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ ایپل کا آئی فون ایکس سمیت 3 آئی فونز ختم کرنے کا اعلان درحقیقت کئی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں آر یا ایکس آر کو بجٹ ماڈل کی تشہیر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…