جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

امریکی خفیہ ادارے نے چین کی جانب سے کمپیوٹرز کی جاسوسی کو مسترد کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے خفیہ ادارے ‘نیشنل انٹیلی جنس‘ (این اے) نے بھی ان خبروں کو مسترد کردیا کہ چین اپنی انتہائی چھوٹی چپ کے ذریعے امریکا اور برطانیہ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز کی جاسوسی کر رہا ہے۔ این اے کے ڈائریکٹر ڈان کوٹس نے واضح کیا ہے کہ ان کے اداروں کو ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے، جن سے یہ پتہ چلتا ہو کہ چین نے ایپل، ایمازون اور سپر مائیکرو جیسی کمپنیوں

کے سرورز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ نشریاتی ادارے انگیجٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈان کوٹس نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران امریکی نشریاتی ادارے ‘بلوم برگ’ کی رپورٹ میں کیے گئے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چینی جاسوسی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ دوسری جانب ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹم کک نے بھی ‘بلوم برگ’ کی رپورٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسے اپنی خبر کو واپس لینے کے لیے زور دیا ہے۔ ٹم کک کے مطابق اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ چین نے ان کے کمپیوٹرز میں انتہائی چھوٹی چپ نصب کرکے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔ ایپل کے سی ای او اور امریکی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر سے قبل امریکا کا ہوم لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور برطانیہ کا سائبر سیکیورٹی کا محکمہ بھی ‘بلوم برگ‘ کی رپورٹ کو مسترد کر چکے ہیں۔ برطانیہ کے سائبر سیکیورٹی ادارے اور امریکا کے ہوم لینڈ ڈیپاٹمنٹ نے رواں ماہ 8 اکتوبر کو واضح کیا تھا کہ ان کی تفتیش میں انہیں ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ چین ایپل،ایمازون اور سپر مائیکرو جیسی کمپنیوں کے کمپیوٹرز سرورز کے ذریعے جاسوسی کر رہا ہو۔ خیال رہے کہ رواں ماہ 4 اکتوبر کو امریکی نشریاتی ادارے ‘بلوم برگ’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ چین انتہائی چھوٹی چپ کے ذریعے امریکی کمپیوٹرز کی جاسوسی کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے بتایا تھا کہ بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چین

کی جانب سے ایپل، ایمازون اور ہارڈویئر تیار کرنے والی کمپنی سپرمائیکرو’ سمیت دیگر کمپنیوں کے کمپیوٹرز اور آلات میں انتہائی چھوٹی چپ نصب کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان جاسوسی چپ کا سب سے پہلے ایمازون نے پتہ لگایا تھا۔ ایمازون نے ان جاسوس چپ کا پتہ سافٹ ویئر کمپنی ایلیمینٹل (Elemental)کو خریدنے کے بعد لگایا۔ رپورٹ کے مطابق ایمازون نے پتہ لگانے

کے بعد اس متعلق امریکی حکام اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کو آگاہ کیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان جاسوس چپ کی تنصیب کے ذریعے چین نے امریکا اور برطانیہ کی ان بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز کے ڈیٹا سرورز تک رسائی کرکے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بلوم برگ تاحال اپنی رپورٹ پر قائم ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی خبر درست ہے۔ بلوم برگ کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ رپورٹ امریکی سیکیورٹی ادارے ‘فیڈرل بیورو انویسٹی گیشن’ (ایف بی آئی)

کی جانب سے کی جانے والی طویل تحقیق کے بعد شائع کی اور اس نے خبر میں حکومتی ذرائع کو بنیاد بنایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے امریکا اور برطانیہ کی کم سے کم30 کمپنیوں کے کمپیوٹرز میں انتہائی چھوٹٰی چپس نصب کی گئیں، جن میں ایپل، ایمازون اور سپر مائیکرو جیسی معروف کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ چپس ممکنہ طور پر اس وقت کمپیوٹرز میں نصب کی گئیں، جب ان کمپنیوں نے اپنے کمپیوٹرز کے کچھ آلات کسی دوسری کمپنی سے تیار کروائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…