اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

یوٹیوب سے سالانہ ایک ارب روپے کمانے والا 6 سالہ بچہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں 6 سالہ بچہ رائن یوٹیوب پر اپنے تخلیق کردہ پروگرام کی میزبانی کرکے سالانہ 1 ارب 46 کروڑ 67 لاکھ روپے کما کر ملٹی ملینیئر بن گیا۔ دی انڈیپینڈنٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق فوربیز میگزین نے کہا ہے کہ رائن اپنی فیملی کے ہمراہ ’رائن ٹوائز ریوئیو‘

نامی یوٹیوب چینل چلاتا ہے اور سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں شامل ہو کر یوٹیوب سلیبریٹی بن چکا ہے۔ گزشتہ برس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر مشتمل میگزین ورجر نے یوٹویب پر رائن کے چینل کا جائزہ لے کر بتایا تھا کہ مارچ 2015 سے رائن ٹوائز رئیویو چینل پر روزانہ ایک ویڈیو نشر ہو رہی ہے۔ میگزین کے مطابق رائن جب 4 برس کا تھا تو اس نے یوٹیوب پر اپنے والدین کے ہمراہ بچوں کے کھلونوں پر تبصرے کرنا شروع کیے تھے۔ جولائی 2015 میں رائن کی ویڈیو غیرمعمولی وائرل ہوئی جس میں اس نے بڑے سے ’سرپرائز انڈے کھولے‘ جس میں تقریباً 100 سے زائد چھوٹے کھلونے تھے،اس ویڈیو کو تقریباً 80 کروڑ لوگوں نے دیکھا۔ دی ورجر کے مطابق رائن ٹوائز ریوئیو چینل کو 1 کروڑ لوگوں نے سبکرائب کیا ہوا ہے اور یہ چینل ماہانہ 13 کروڑ روپے یوٹیوب سے کما رہا ہے۔ واضح رہے کہ یوٹیوب پر پیسے کمانے کے خواہش مند افراد کو اپنی ویڈیوز کے پیسے اُس وقت ملنا شروع ہوں گے، جب ان کے یوٹیوب چینل کو کم سے کم 10 ہزار افراد دیکھ لیں گے۔ اس سے قبل یہ قید نہیں تھی، بلکہ صرف ویڈیو پر چلنے والے اشتہار کی کمائی کا ایک مخصوص حصہ ویڈیو اَپ لوڈ کرنے والے کو فراہم کیا جاتا تھا۔ پہلے ویڈیو اَپ لوڈ کرنے والے کو ہر 100 ڈالر پر مخصوص حصہ دیا جاتا تھا، لیکن اب یوٹیوب نے اسے قدرے مشکل بناتے ہوئے چینل کو کم سے کم 10 ہزار افراد کے دیکھنے کی شرط لگا دی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…