فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف

18  اکتوبر‬‮  2018

سانس فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سینڈ فیچر نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے صارفین کو شکایت تھی کہ اگر وہ کسی دوسرے صارف کو ان باکس پر غلطی سے میسج کرتے ہیں تو وہ اسے واپس نہیں لے سکتے۔ فیس بک نے اس شکایت کو

مدنظر رکھتے ہوئے ان سینڈ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارف غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لے سکے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا جسے پہلے آزمائشی طور پر محدود صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گا۔ فیس بک نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان باکس کے ذریعے بھیجے جانے والے پرانے میسجز کو کمپنی ڈیلیٹ کررہی ہے، آئندہ میسنجر پر کوئی بھی پیغام طویل عرصے تک نظر نہیں آئے۔ ان سینڈ فیچر کے تحت صارف اپنے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کا اختیار ہوگا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی نے حال ہی میں ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے صارفین کو مطلع کیا کہ فیس بک نے ان سینڈ فیچر پر آزمائشی کام شروع کردیا جس کی سہولت صرف میسنجر پر دستیاب ہے۔ فیس بک کے ترجمان نے ان سینڈ فیچر کی محدود آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال مخصوص ممالک کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں البتہ آزمائشی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد تمام صارفین اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے فی الحال اس فیچر کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ کمپنی نے اس کے متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے بھیجے جانے والے میسج ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دو برس قبل متعارف کرائی تھی جس کے تحت وہ کسی بھی پیغام 7 منٹ کے اندر حذف کرسکتے ہیں، صارفین کی خواہش پر اس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے زائد بڑھایا گیا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق واٹس ایپ میسج ڈیلیٹ کرنے کے دورانیے پر غور کررہا ہے اور اب یہ ایک گھنٹے سے بڑھ کر 13 گھنٹے تک ہوگا یعنی اس دوران صارف اپنا پیغام ڈیلیٹ کرسکے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…