اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے دوستوں کے درمیان تصاویر اور اسٹوریز شیئر کرنے والے دلچسپ ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ نے ایک نیا فلٹر متعارف کرادیا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلٹر صارفین کے لیے نہیں بلکہ صارفین کی بلیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایپس پر دیے گئے فلٹرز کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو دلچسپ انداز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ ماضی میں کمپنی کے فیشل ریکگنیشن سافٹ ویئر پر انسانوں اور کچھ قسم کے
کتوں کے چہروں کے فلٹر موجود تھے۔ اب اسنیپ چیٹ لینز نامی سافٹ ویئر سے بلیوں کے چہرے پر ٹوپیاں، عینکیں اور بریڈ کے سلائس لگائے جا سکیں گے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے صارفین کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ اپریل اور جون کے مہینوں میں کمپنی کے روزانہ استعمال کے صارفین کی تعداد تیس لاکھ گر کی 18 کروڑ 80 لاکھ رہ گئی اور شاید یہی وجہ ہے کہ تصاویر شیئرنگ اس ایپ نے یہ نیا فلٹر متعارف کروایا ہے۔