اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ کے شریک بانی’پال ایلن‘چل بسے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوریارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن گلے کی رسولی کے مرض میں مبتلا رہ کر 65 سال کی عمر میں چل بسے، انہوں نے اس مرض کا 2009 میں علاج کروایا تھا اور محض دو ہفتے قبل یہ پھر لوٹ آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پال نان ہاجکن لمفومیا نامی بیماری میں مبتلا تھے اور چند روز قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے ڈاکٹر ’علاج‘ کے بارے میں

انتہائی پر امید ہیں۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اس موقع پرانکے دوست اور مائیکروسافٹ میں انکے ساتھی بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ’’ اپنے سب سے پرانے اور عزیز دوست کے اس جہان سے چلے جانے پر میں حد درجہ دل گرفتہ ہوں، پرسنل کمپیوٹنگ کی دنیا میں ہونے والی یہ تیز رفتار ترقی ان کی مدد کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں تھی‘‘۔ ان کی موت کی تصدیق گزشتہ روز ان کی بہن جوڈی نے کی اور اپنے بیان میں کہا کہ وہ ہر شعبے میں ایک لازوال کردار کے حامل تھے ۔ انکے ساتھ کام کرنیوالے لوگ ان کی رحم دلی ، انسان دوستی اور بے مثال صلاحیتوں کے گواہ ہیں، وہ ہر معاملے میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کیا کرتے تھے ۔ انہوں نے سنہ 1975 میں اپنے اسکول کے دوست بل گیٹس کیساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے دنیا کے سب سے بڑے نام مائیکرو سافٹ نامی ادارے کی بنیاد رکھی تھی، اس کمپنی نے جہاں ان دونوں شخصیات کو بے پناہ دولت سے نواز ا وہیں دنیا کو بھی تقریباً تبدیل کرکے رکھ دیا ۔ اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ لیک سائیڈ اسکول کا زمانہ ہو یا مائیکروسافٹ کے قیام میں شراکت داری ہو، یا پھر گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہمارے فلاحی منصوبے ہوں، پال ہر جگہ ایک سچے پارٹنر اور عزیز دوست کے روپ میں موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے زیادہ وقت کا حقدار تھا ، جتنا وہ دنیا میں گزار کر گیا، لیکن اس ٹیکنالوجی اور فلاحی کاموں میں اس کا لازوال کردار اسے آئندہ نسلوں میں زندہ رکھے گا۔

پال ایلن گارڈنر ایک امریکی کاروباری شخصیت، سرمایہ کار اور مخیر تھے۔ انہوں نے 1975ء میں بل گیٹس کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ قائم کیا تھا۔ وفات کے وقت اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ وہ دنیا 46ویں امیر ترین شخص ہیں جن کی کل دولت $20.3 بلین ہےجن میں سے مائیکروسافٹ کے 100 ملین شیئرز بھی شامل ہیں۔ پال ولکن انکارپوریشن کے بانی اور چیئرمین تھے۔

پال ٹیکنالوجی اور میڈیا کمپنیوں، سائنسی تحقیق، جائیداد کی خرید و فروخت، نجی خلائی پرواز سٹّا بازوں اور دیگر کمپنیوں میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے تھے۔ وہ دو پیشہ ور کھیلوں کی ٹیموں کے مالک تھے،نیشنل فٹبال لیگ کی سیئٹل سی ہاکس اور نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی پورٹ لینڈ ٹریل بلیزرز اور سیئٹل ساؤنڈرز ایف سی کے ساتھی اوربانی بھی تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…