اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

غیررجسٹرڈ موبائل کی تصدیق کروائیں : پی ٹی اے کی صارفین کو ہدایت

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیررجسٹرڈ موبائل اور جی ایس ایم ڈیوائسز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا، صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 اکتوبر 2018 سے قبل اپنے موبائلز و دیگر مواصلاتی ڈیوائسز کی تصدیق کرلیں۔ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو متنبہ بذریعہ ایس ایم ایس کرنا شروع کردیا ہے۔

وہ 20 اکتوبر سے پہلے اپنے فون کی تصدیق کرلیں بصورت دیگر یہ مواصلاتی کام کے استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔ پی ٹی اے کے مطابق صرف تصدیق شدہ موبائل فون اور GSM ڈیوائسز ہی 20 اکتوبر کے بعد قابل استعمال ہوں گے جبکہ غیر رجسٹرڈ فونز پر کالز موصول نہیں ہو گی البتہ اس پر بذریعہ وائی فائی نیٹ استعمال کیا جاسکے گا۔ پی ٹی اے نے صارفین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ 20 اکتوبر کے بعد رجسٹرڈ موبائل خرید کر استعمال کریں، مذکورہ تاریخ سے قبل اگر کسی صارف کو میسج نہ بھی ملے تو وہ بذریعہ ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا موبائل ایپ سے اپنے فون کا اسٹیٹس چیک کرسکتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے تصدیق کے تین طریقے رکھے۔ پہلا ایس ایم ایس کے ذریعے دوسرا موبائل (اینڈائیڈ) ایپلیکیشن کے ذریعے تیسرا ویب سائٹ کے ذریعے طریقہ کار اپنے موبائل کا IMEI نمبر چیک کرنے کے لیے *#06#ڈائل کریں اور اسکرین پر لکھے نمبر کو میسج میں لکھ کر 8484 پر بھیجیں، اسی طرح ان نمبرز کو ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپلیکشن پر بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔ تینوں طریقوں سے رجسٹریشن چیک کرنے پر پی ٹی اے کی جانب سے صارف کو جواب میں درج ذیل میں سے کوئی ایک پیغام موصول ہوگا۔ پہلا: آئی ایم ای آئی کمپیلینٹ (IMEI Compliant) یعنی صارف کا موبائل نیٹ ورک سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہے، یہ موبائل بلاک نہیں ہوگا۔ دوسرا: ویلڈ آئی ایم ای آئی (Valid

IMEI) یعنی صارف کے موبائل کا IMEI کوڈ GSMA سے تصدیق شدہ ہے مگر PTA میں اس کا کوئی ریکارڈ نہیں لہذا اسے رجسٹرڈ کروائیں وگرنہ یہ 20 اکتوبر کے بعد قابل استعمال نہیں ہوگا۔ تیسرا: ان ویلڈ آئی ایم ای آئی (Invalid IMEI) یعنی صارف کا موبائل GSMAاور PTA دونوں سے رجسٹرڈ اور منظور شدہ نہیں ہے کیونکہ آپ جعلی IMEI

والا موبائل استعمال کررہے ہیں جو 20 کے بعد کالنگ کے لیے استعمال نہیں ہوگا۔ گوگل پلے اسٹور ایپلیکشن لنک:  ttps://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.dirbs.dvspublic … ویب سائٹ لنک: https://dirbs.pta.gov.pk/ موبائل ایپلیکیشن یا ویب سائٹ کے ذریعے تصدیق کرنے والے صارفین اپنا IMEI نمبر ایپلیکیشن کے

سرچ باکس میں لکھ کر submit کا بٹن دبائیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 20 اکتوبر کے بعد وہ موبائل قابل استعمال نہیں ہوں گے جن کی شکایات درج ہوں گی البتہ 20 اکتوبر کے بعد فون صرف ایک سم پر ہی چل سکے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ Compliant والے فون کا مطلب انہیں ٹیکس ادا کرنے کے بعد پاکستان لایا گیا۔

تو یہ بالکل ٹھیک ہیں جبکہ Valid موبائلز کا یہ مطلب ہے کہ ان کو GSM پر رجسٹرڈ کیا جاچکا اسی طرح Non Compliantفون جو استعمال میں ہوگا اُسے پی ٹی اے رجسٹرڈ کردے گا جس کے بعد اس پر بھی وہی نمبر استعمال ہوگا جو مقررہ تاریخ تک استعمال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ مقررہ تاریخ یعنی 20 اکتوبر کے بعد اگر صارفین Non Compliantفون خریدیں گے۔

تو ان سے رابطہ کر کے تصدیق کے لیے کاغذات طلب کیے جائیں گے ، اگر انہوں نے پیش کردیے تو اسے رجسٹرڈ کردیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ غلط تاثر ہے کہ 20 اکتوبر کے بعد تمام موبائل بند ہوجائیں گے ایسا ہرگز نہیں ہے، جو فون رجسٹرڈ نہیں ہوں گے اور ایک ہی نمبر پر استعمال ہورہے اُن پر بس وہی نمبر چلایا جاسکے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…