پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

راکٹ میں اڑان کے فوری بعد خرابی، خلا باز بال بال بچ گئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی جانب جانے والا روسی سویوز خلائی راکٹ راستے میں خراب ہوگیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار امریکی اور روسی خلا بازوں کو ہنگامی لینڈنگ کا حکم دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں قائم بائیکونر کوسموڈوروم سے پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی خلا باز نک ہیگ اور الیگزے اوشی نن

نے راکٹ کے بوسٹر میں خرابی کی اطلاع دی۔ خلا بازوں کو فوری طور پر زمین پر اترنے کے احکامات جاری ہوئے جس کے بعد ان کا کیپسول بائیکونر کے شمال میں چند سو میل کی مسافت پر اترا۔ بعد ازاں انہیں ریسکیو حکام کی جانب سے امدا فراہم کی گئی۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا تھا کہ سویوز کے اترنے کی جگہ پر ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر اطلاع دی کہ خلا باز محفوظ ہیں اور وہ اپنے کیپسول سے باہر آگئے ہیں۔ اس معاملے پر روس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دیگر پروازیں منسوخ کر رہا ہے اور راکٹ میں ہونے والی خرابی کی تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے۔ راکٹ کے اڑان بھرنے کے وقت بظاہر سب کچھ ٹھیک تھا تاہم اڑان بھرنے کے 90 سیکنڈ بعد ہی ناسا نے اپنی براہ راست نشریات میں بتایا کہ راکٹ کے بوسٹر میں علیحدہ ہونے سے پہلے اور دوسرے مرحلے میں خرابی رونما ہوگئی ہے۔ کیپسول کے اندر سے سامنے آنے والی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ خرابی کے سامنے آتی ہی دونوں خلا بازوں کو شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔ تھوڑی ہی دیر بعد ناسا نے بتایا کہ انہوں نے راکٹ کو زمین پر واپس اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد کیپسول راکٹ سے علیحدہ ہوکر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر آگیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…