اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

فنی خرابی : سیٹلائٹ سسٹم بیٹھنے سے ائیرپورٹس کا نظام درہم برہم

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سیتا سسٹم بیٹھ گیا جس کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کو جاری ہونے والے بورڈنگ پاس کا اجرا رک گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سیتا سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے بورڈنگ پاس کا اجرا رک گیا۔

جس کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگیں۔ سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے بیرونِ ممالک جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح سے متاثر ہوا، انتظامیہ نے مسافروں کو مینول طریقے سے بورڈنگ پاس جاری کرنے شروع کیے۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مینول بورڈنگ میں دیر لگنے کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی جس کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سول ایوایشن کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر ملکی پروازیں مسافروں کے بورڈنگ پاس کے لیے سیتا سسٹم استعمال کرتی ہیں، اس سسٹم کی سروس سیٹلائٹ کی مدد سے فراہم کی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ میں ہونے والی فنی خرابی کے باعث پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر سیتا کا سسٹم بیٹھا جبکہ اندرونِ ملک جانے والی پروازوں کا سسٹم مکمل کام کررہا ہے اور مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب دنیا کے بڑے ممالک امریکا، فرانس، اٹلی، نیدر لینڈ، پرتگال سمیت دیگر ائیرپورٹس پر بھی بورڈنگ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا رش لگ گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…