بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ونڈوز 10 میں ڈیٹا غائب ہونے سے صارفین پریشان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ اپنے کمپیوٹر میں موجود فائلوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ونڈوز 10 کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ ڈیجیٹل ٹرینڈز کی رپورٹ کے مطابق کچھ ونڈوز 10 صارفین نے ونڈوز 10 اکتوبر اپ ڈیٹ کو انسٹال کیا، جو کہ رواں ہفتے ہی ریلیز کی گئی تھی، تو انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں فائلیں ڈیلیٹ ہوجانا۔

جو دوبارہ ریکور بھی نہیں ہورہیں جبکہ پراسیسر کا غیرضروری استعمال، جس سے بیٹری لائف کم ہورہی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ان دعوﺅں پر تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ اس نکتے کی جانب بھی نشاندہی کی کہ صرف ایڈوانسڈ صارفین نے ہی اس اپ ڈیٹ کو انسٹال کیا ہے۔ فی الحال ونڈوز 10 والے کمپیوٹرز میں اس اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے کا 9 اکتوبر تک نہیں کہا جائے گا۔ متاثرہ صارفین کے مطابق ان کے یوزر ڈائریکٹری کے فولڈرز جیسے ڈاکومینٹس اور پکچرز میں موجود فائلیں اپ ڈیٹ کے بعد غائب ہوگئیں۔ جب ان صارفین نے اپ ڈیٹ کو ریورس کرکے ونڈوز کے پرانے ورژن کو بحال کیا تو بھی وہ فائلیں واپس نہیں آئیں۔ ایک صارف نے تو مائیکرو سافٹ سپورٹ فورم میں بتایا کہ اس کا 200 جی بی ڈیٹا نئی اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد اڑ گیا، جبکہ دیگر فورمز میں بھی لوگوں نے اس سے ملنے جلتے مسائل کا ذکر کیا۔ اسی طرح انٹیل ڈسپلے سے مطابقت نہ کرپانے پر اس نئی اپ ڈیٹ کے نتیجے میں پراسیسر غیرضروری طور پر کام کرکے لیپ ٹاپس کی بیٹری لائف کم کررہا ہے اور اس مسئلے سے بھی مائیکرو سافٹ آگاہ ہے۔ کمپنی نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والی ڈیوائسز میں اس نئی اپ ڈیٹ کو ڈاﺅن لوڈ بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین ونڈوز 10 اکتوبر اپ ڈیٹ کو مینوئلی اپ ڈیٹ نہ کریں بلکہ اپ ڈیٹ ناﺅ بٹن یا میڈین کرئیشین ٹول کو استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…