جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جس میں مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں۔ نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران ایل جی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون وی 40 متعارف کرایا جو کہ پہلا فون ہے جس میں آگے اور پیچھے مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں۔ ابھی مارکیٹ میں 4 کیمروں والے فون تو دستیاب ہیں مگر وی 40 پہلا فون ہے۔

جس کے بیک پر 3 جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے دیئے گئے ہیں۔ یہ ہے دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون اس فون میں 6.4 انچ کا لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اوپری حصے میں آئی فون ایکس جیسا نوچ موجود ہے، تاہم صارف چاہے تو اسے ہائیڈ کرسکتا ہے۔  اس میں آڈیو کے لیے بلٹ ان ڈی اے سی دیا گیا ہے جو کہ ہیڈفونز کے لیے آواز کو بہتر کرے گا۔ فون میں گوگل اسسٹنٹ کا بٹن بھی دیا گیا ہے جس سے آپ ریمائنڈر، موسم جاننے اور چند دیگر دوسرے کام یعنی وائیڈ اینگل کیمرے سے تصویر لینا وغیرہ کرسکتے ہیں۔ یہ فون آئی پی 68 واٹر ریزیزٹنس ریٹنگ رکھتا ہے اور کمپنی کے مطابق ایک میٹر پانی میں آدھے گھنٹے تک رہنے پر بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایل جی نے اس فون میں ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا ہے اور صارفین کو ڈونگل یا بلیوٹوتھ سے کنکٹ کرکے ہیڈفون استعمال کرنے کی تکلیف کا سامنا نہیں ہوگا۔ ایل جی نے اس میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ سابقہ ماڈل کے مقابلے زیادہ تیز ہے۔ بینچ مارک میں وی 40 نے سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 9 جتنا اسکور ہی حاصل کیا ہے تاہم یہ دونوں فونز اس معاملے میں آئی فون ایکس ایس میکس سے پیچھے ہیں۔ اس فون میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری، سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، تاہم ایس ڈی کارڈ سے اسے 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کے بیک پر 12 میگا پکسل کا اسٹینڈرڈ لینس آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے، دوسرا کیمرہ 16 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس اور تیسرا ٹیلی فوٹو 12 میگا پکسل کیمرہ ہے جس میں 2x زوم دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق وائیڈ اینگل لینس سے آپ ہر فریم میں زیادہ مواد فٹ کرکے تصویر لے سکتے ہیں جبکہ ٹیلی فوٹو لینس زومنگ کے ساتھ ساتھ دھندلے پس منظر والی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 5 اور 8 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جو کہ پورٹریٹ تصاویر لینے کے ساتھ پس منظر کو صارف کی پسند کے مطابق دھندلا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایل جی کیمروں میں گوگل لینس کو بھی شامل کیا ہے تاکہ اشیاءاور مقامات کی شناخت کرسکے جبکہ اے آئی فیچرز بھی کیمروں کا حصہ بنائیں گئے ہیں۔ اس فون کی قیمت 900 ڈالرز (ایک لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) سے شروع ہوگی جبکہ یہ اکتوبر کے وسط میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…