اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ایپل : ایمازون کے کمپیوٹرز میں چین کی جاسوسی چپ نصب ہونے کا انکشاف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کے رازوں کو چوری کرنے کے لیے چین میں تیار ہونے والے امریکی کمپنیوں ایپل، ایمازون اور سپرمائیکرو کمپیوٹرز کے آلات میں جاسوسی چپ نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ نیوز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ چاول کے دانے کے برابر چپ

ایمازون کے لیے تیار کیے جانے والے آلات میں استعمال کی جاتی تھیں جس نے پہلے امریکی حکام اور ایپل کمپنی کو خبردار کیا تھا۔ بعد ازاں، چین کی جانب سے ٹیکنالوجی کی خفیہ چوری سے دیگر کمپنیاں اور حکومتی ایجنسیاں بھی خبردار ہوگئی تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 3 سال سے خفیہ تحقیقات جاری ہیں، جو جاسوسی کرنے والوں کو کمپیوٹر آلات سے معلومات چوری کرنے میں مدد دیتی ہیں، یہ ہارڈویئر پر مبنی اندراج ہے جو سافٹ ویئر ہیک کرنے کے مقابلے میں زیادہ موثر اور مشکل ہے۔ امریکی عہدیداران کی شناخت ظاہر کیے بغیر بلومبرگ نے بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی کا ایک یونٹ اس آپریشن میں ملوث تھا جو چین میں تیار کیے جانے والے امریکی سپر مائیکرو کمپیوٹرز کے آلات میں یہ چِپس نصب کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر بنانے والی کمپنی ‘سپر مائیکرو’ شعبہ دفاع کے ڈیٹا سینٹر، سی آئی اے ڈرون آپریشنز اور بحری جنگی کشتیوں کے نیٹ ورکس سے متعلق آلات تیار کرتی ہے. رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے اس وقت اس مسئلے کو دریافت کیا جب انہوں نے سافٹ ویئر کمپنی ایلیمینٹل (Elemental)کو خریدا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں موجود کمپنی سپر مائیکرو کی جانب سے ایلیمینٹل (Elemental) کے لیے بنائے جانے والے آلات کا سیکیورٹی جائزہ لیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ جاسوسی چپس ایپل، ایمازون ویب سروسز اور دیگر کمپنیوں کے ڈیٹا سینٹرز میں استعمال ہونے والے کمپیوٹرز کے مدر بورڈز میں نصب کی جاتی تھیں۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک بیان میں کہا کہ ’انہیں کبھی کسی سرور میں وائرس (Malicious) چپس یا ہارڈویئر میں کسی مقصد کے تحت کی گئی تبدیلی نہیں ملی’۔ اے ایف پی کو دیے گئے بیان میں ایمازون کا کہنا تھا کہ ’کبھی بھی ماضی یا حال

میں، ہم نے ایلیمینٹل یا ایمازون سسٹم کے سپر مائیکرو مدر بورڈز میں تبدیل شدہ ہارڈویئر یا وائرس (Malicious) چپس سے متعلق کسی مسائل کا سامنا نہیں کیا۔ تاہم کسی بھی تبصرے کے لیے سپر مائیکرو سے فوری رابطہ نہیں کیا جاسکا لیکن رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر بنانے والی اس کمپنی نے جاسوسی یا تحقیقات سے متعلق معلومات ہونے کی اطلاعات کو مسترد کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…