بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) خاص دن اور مواقع پر گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے اس دن کو اسپیشل بناتا ہے ۔اور اگر کسی مشہور و معروف شخصیت کا یوم پیدائش یا وفات ہو تو اس کو اپنا ڈوڈل تبدیل کر ے خراجِ تحسین پیش کر تا ہے ۔ مگر ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سماجی روابط کی سائٹ ٹیوٹر نے بھارتی لیڈر موہن داس کرم چند المعروف گاندھی جی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر نےاپنے ایموجز میں گاندھی کا ایموجی
شامل کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ہندوستان کی جنگِ آزادی کے ہيرو گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پر ان کا ایموجی (کارٹون ) بناڈالاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 اکتوبر کو جاری کیا گیا گاندھی کا ایموجی ایک ہفتہ رہنے کے بعد ہٹا دیا جائے گا۔بھارتی ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ایموجی کا استعمال صرف اس وقت کیا جاسکے گا جب ٹیگز میں یہ الفاظ ہونگے۔