اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک بانی کا اپنا اکاؤنٹ ہیکرز سے بچ نہیں سکا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعے کو فیس بک کی جانب سے اعتراف کیا گیا تھا کہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے 5 کروڑ صارفین اکاﺅنٹ ہیک ہوئے جبکہ مزید 4 کروڑ افراد کے بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اب فیس بک کے لیے زیادہ شرمندگی کی بات یہ بنی ہے کہ اس کے بانی مارک زکربرگ سمیت کمپنی کے 2 اعلیٰ ترین عہدیداران بھی ان متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔

جن کے اکاﺅنٹ ہیک ہوئے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کو فیس بک کے بانی مارک زکربرگ،سی او او شیرل سینڈبرگ اور یورپ کے لیے نائب صدر نکولا مینڈیلسن کے اکاﺅنٹس تک بھی رسائی حاصل ہوگئی تھی۔ ابھی تک یہی واضح نہیں کہ یہ سائبر حملہ کس حد تک سنگین تھا، یعنی صارفین کے ذاتی ڈیٹا پر ہیکرز کو کس حد تک رسائی حاصل ہوگئی تاہم فیس بک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہی سیکیورٹی خامی پر قابو پالیا گیا تھا۔ جمعے کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو صارفین کے نجی پیغامات یا کسی اکاﺅنٹ سے پوسٹ کرنے کی طاقت مل گئی تھی، مگر ایسی علامات نہیں ملیں جس سے عندیہ ملے کہ انہوں نے ایسا کیا۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا ‘ ہم اب تک نہیں جانتے کہ متاثرہ اکاﺅنٹس میں سے کسی کا غلط استعمال ہوا یا نہیں’۔ اس ہیکنگ حملے پر پرائیویسی تحفظات تو صارفین کی جانب سے سامنے آئے مگر فیس بک کے اعلیٰ عہدیداران کو ہدف بنانا اس کمپنی کے لیے مشکلات مزید بڑھانے کا باعث بنا۔ اگر ہیکرز کو فیس بک یا اس کے عہدیداران کی حساس معلومات تک رسائی مل گئی تو یہ کمپنی کے کافی تباہ کن ثابت ہوگا۔ فیس بک کے مطابق اس سائبر حملے میں اس کا اندرونی نطام متاثر نہیں ہوا مگر یہ واضح نہیں کیا کہ مارک زکربرگ یا سینڈبرگ کے اکاﺅنٹس سے کس قسم کی معلومات لیک ہوسکتی ہیں یا کونسی سروسز ان سے کنکٹ ہیں۔ دوسری جانب فیس بک صارفین کے اکاﺅنٹس ہیکنگ کے حوالے سے فیس بک کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا گیا ہے۔ کیلیفورنیا اور ورجینیا سے تعلق رکھنے والے صارفین نے فیس بک کے خلاف مقدمات دائر کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…