منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مہنگے ترین ایپل آئی فونز میں بڑا مسئلہ سامنے آگیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) ایپل کے ٹیکنالوجی کے لحاط سے جدید ترین اور مہنگے ترین فونز ہیں مگر انہیں خریدنے والوں کو اس وقت ایک بڑی مشکل کا سامنا ہے۔ درحقیقت ایپل کے متعدد نئے آئی فونز نے چارج ہونے سے ‘انکار’ کردیا۔ یہ وہ بات ہے جس کی شکایت متعدد صارفین نے ایپل سپورٹ کمیونٹیز

، ریڈیٹ، میک ریومرز، ٹوئٹر اور یوٹیوب میں کی ہے جبکہ یوٹیوب کے مقبول ترین ٹیک چینیل نے دکھایا ہے کہ یہ مسئلہ کیسے پھیل رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے آئی فونز اس وقت تک چارج نہیں ہوتے جب تک اسکرین ایکٹیو نہ ہو، اس کے لیے انہیں لائٹننگ کیبل نکال کر فون کو دوبارہ چارجنگ کے لیے ری پلگ کرنا پڑتا ہے۔ آسان الفاظ میں آئی فون ایکس ایس یا آئی فون ایکس ایس میکس اس وقتچارج نہیں ہوتے جب وہ وال چارجر پر اسٹینڈبائی موڈ پر چارج ہورہے ہوں، ان میں بیشتر فونز منجمند ہوجاتے ہیں اور دوبارہ ری سیٹ کرنا پڑتے ہیں۔ یوٹیوب چینیل میں ایک ویڈیو میں 8 آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس ماڈلز کو ایپل کے اسٹینڈرڈ چارجر سے کنکٹ کیا گیا، جن میں سے صرف 2 ہی درست طریقے سے چارج ہوسکے۔ دیگر فونز اس وقت تک چارج نہیں ہوئے جب تک اسکرین کو دوبارہ ایکٹیو نہیں کیا گیا، جبکہ ایک فون نے کسی بھی صورت میں چارج ہونے سے انکار کردیا اور کئی منٹ تک فریز رہا۔ ایپل لاکھوں آئی فونز فروخت کرتی ہے تو اس مسئلے کو کتنے صارفین نے متاثر کیا ہے، یہ لگ بھگ ناممکن ہے مگر اب تک سیکڑوں شکایات ضرور سامنے آچکی ہیں۔ اس کا حل بھی کچھ زیادہ خاص نہیں، ایک تو اوپر درج کیا جاچکا ہے (جس سے عندیہ ملتا ہے کہ لائٹننگ پورٹ ہارڈوئیر میں خامی ہے)، جبکہ ایک متبادل وائرلیس چارجر کا استعمال ہے۔ مگر یہ بھی مثالی حل نہیں کیونکہ وائرلیس چارجنگ کے لیے وقت کافی درکار ہوتا ہے جبکہ بیٹری لائف جلد ختم ہونے لگتی ہے۔ ایپل سپورٹ کمیونیٹیز کے مطابق ایپل ٹیک سپورٹ اس مسئلے سے آگاہ ہے مگر کمپنی کی جانب سے فی الحال کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…