ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ایک منٹ میں کار سے ہوائی جہاز بننے والی سواری برائے فروخت،خصوصیات جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(سی ایم لنکس) کسی باقاعدہ کار ساز کمپنی نے دنیا کی اولین اڑن کار بنالی ہے جسے اگلے ماہ امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسے ٹی ایف ایکس ہائبرڈ کار کا نام دیا گیا ہے جو اگلے سال امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

دو نشستوں والی یہ کار مشہور کمپنی وولو سے وابستہ فرم ٹیرافوگیا نے بنائی ہے۔ ٹی ایف ایکس صرف ایک منٹ میں کار سے طیارہ بن جاتی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ اور یہ ایک وقت میں 640 کلومیٹر کا طویل ترین فاصلہ طے کرسکتی ہے۔اس میں دوہرے کام والی (ہائبرڈ) الیکٹرک موٹر نصب ہے جس میں اگلے پچھلے کیمرے، ایمرجنسی پیراشوٹ نظام اور پرواز کے لیے قوت فراہم کرنے والا خاص نظام بھی موجود ہے۔ زمین پر دوڑتے ہوئے کار کے بازو فولڈ ہوجاتے ہیں اور فضا میں کھل کر اسے جہاز بناتے ہیں۔1300 پاؤنڈ وزنی اس کار کے بارے میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ 10 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتی ہے۔ یہ ایئرپورٹ کے بغیر کسی بھی شاہراہ سے اڑان بھرسکتی ہے۔کمپنی کے سی ای او نے انکشاف کیا ہے ’طیارہ گاڑی‘ بنانے میں بہت سی نئی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہیں جن کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ تاہم انہوں نے اتنا بتایا کہ کار اور طیارے کے دونوں ورڑنز پر برسوں کئی اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…