بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین پر سے خراشیں کیسے دور کریں؟

datetime 29  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیب میں چابیاں ہو یا حادثاتی طور پر گر گیا ہو، ہمارے فون اکثر خراشوں اور رگڑ کا شکار ہوتے ہیں۔ ویسے تو سب سے بہترین (اور محفوظ) طریقہ تو یہ ہے کہ ان خراشوں اور رگڑ کے شکار آئی فون، اینڈرائیڈ فون یا کوئی بھی موبائل ڈیوائس کی اسکرین بدل دی جائے۔ مگر یہ کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے، مثال کے طور پر وارنٹی والے آئی فون کی اسکرین بدلنے کے لیے

ایپل 29 ڈالرز چارج کرتی ہے (پاکستان میں اس کمپنی کا کوئی آﺅٹ لیٹ نہیں، تو یہاں چارجز مختلف ہوسکتے ہیں)، بغیر وارنٹی آئی فون پر یہ فیس ڈیڑھ سو ڈالرز تک پہنچ جاتی ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے ارگرد ہی کافی چیزیں ایسی موجود ہیں جن سے اینڈرائیڈ یا آئی فون کی خراشوں کو کافی حد تک ٹھیک کیا جاسکتا ہے اور جیب پر کوئی بوجھ بھی نہیں پڑتا۔ یہاں ایسے ہی ٹوٹکے جانیں جو کسی نہ کسی حد تک فون کی معمولی خراشوں کو دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ فون کی اسکرین پر معمولی خراشوں کے لیے زیادہ دور مت جائیں بلکہ باتھ روم میں جاکر ٹوتھ پیسٹ کو اٹھالیں، مگر خیال رکھیں اصل ٹوتھ پیسٹ، جیل سے بنا ٹوتھ پیسٹ نہیں۔ ٹوتھ پیسٹ کی معمولی مقدار کسی صاف اور نرم کپڑے پر لگائیں، اس کے بعد نرمی سے کپڑے کو اسکرین پر اس وقت تک رگڑیں، جب تک خراش ختم نہ ہوجائے۔ اس کے بعد اسکرین کو معمولی گیلے کپڑے سے صاف کردیں۔  ٹوتھ پیسٹ کے یہ 15 حیران کن کمالات جانتے ہیں؟ بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے مگر احتیاط کی ضرورت بھی ہوتی ہے، یعنی اتنا پانی نہ ہو کہ فون کے اندر ہی چلا جائے۔ ایک برتن میں ایک حصہ پانی اور دو حصے بیکنگ سوڈا مکس کریں، اسے اس وقت تک پھینٹیں جب تک گاڑھا پیسٹ نہ بن جائیں، اس پیسٹ کو صاف اور نرم کپڑے پر لگائیں اور نرمی سے فون کی خراشوں پر رگڑیں۔ اس کے بعد دوسرے صاف مگر معمولی گیلے کپڑے سے اسکرین کو صاف کردیں۔

بیکنگ سوڈا کے 9 دنگ کردینے والے کمالات بے بی پاﺅڈر بے بی پاﺅڈر کو پانی میں ڈال کر ایک پیسٹ بنائیں اور بیکنگ سوڈا کی طرح ہی صاف اور نرم کپڑے پر لگا کر خراشوں پر رگڑیں، بس خیال رکھیں کہ پانی بہت زیادہ نہ ہو۔ ویجیٹیبل آئل چھوٹے خراشوں کے لیے ویجیٹیبل آئل کارآمد ثابت ہوسکتا ہے ، ایک چھوٹی سی بوند آئل کی خراشوں پر گرانا انہیں فوراً ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ کار اسکرین ریموول کریم گاڑیوں کے شیشے پر خراشیں دور کرنے والی کریمیں بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

بس ان کی تھوڑی سی مقدار لیں اور کپڑے سے نرمی سے صاف کریں۔ ریگ مال ویسے کھردرے ریگ مال کو اسکرین کی خراشیں دور کرنے کے لیے استعمال کرنا کچھ زیادہ اچھا خیال نہیں، تو ہم اسے فون کی اسکرین پر استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے، مگر اس کی مدد سے فون کے بیک پر موجود خراشوں کو ضرور دور کیا جاسکتا ہے۔ اگر ریگ مال اس مقصد کے لیے استعمال کریں تو ضروری ہے کہ وہ کم کھردرا ہو اور نرمی سے استعمال کریں، ورنہ انجام زیادہ خراشوں کی صورت میں نکلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…