منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ کی بورڈ ایپ رئیل ٹائم ترجمہ کرنے میں مدد دے گا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو اپنے دوستوں سے اسمارٹ فون پر میسجز میں انگلش میں پیغام بھیجنے یا سمجھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟ تو ایک ایپ آپ کی یہ مشکل حل کرسکتی ہے۔ سوئفٹ کی فار اینڈرائیڈ نامی کی بورڈ ایپ رئیل ٹائم میں ٹو وے ٹرانسلیشن کرتی ہے اور اس کے لیے مائیکرو سافٹ ٹرانسلیٹر اس کی مدد کرتا ہے۔  اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس مائیکرو سافٹ

ٹرانسلیٹر ایپ یہ اپ ڈیٹ ان لوگوں کے لیے کافی مفید ثابت ہوگی جنھیں بغیر واٹس ایپ یا کسی بھی ایپ سے نکلے بغیر اپنے پیغام کو اپنی مرضی کی زبان میں تحریر کرکے اسے انگلش یا مطلوبہ زبان میں منتقل کرکے بھیجنے کی سہولت ملے گی۔ اینڈرائیڈ فون پر واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ فیس بک پر اسٹیٹس اپ دیٹ یا ای میل میل لکھنے کے دوران بھی یہ کی بورڈ انگلش کمزور ہونے پر مدد فراہم کرے گا۔ ایپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے اپلیکشن میں کی جانے والی اس اپ ڈیٹ سے آپ کو نہ صرف موصول ہونے والے پیغامات کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ جب آپ کوئی پیغام بھیجیں گے تو اسے بھی ٹرانسلیٹ کرسکیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کو مختلف زبانوں سے عدم واقفیت پر پیش آنے والی مشکلات سے بچانا ہے۔  کیا یہ ثابت ہوگی بہترین ٹرانسلیشن اپلیکشن؟ سوئٹ کی نامی یہ کی بورڈ مائیکرو سافٹ نے 2016 میں خرید لیا تھا اور اب اس نے اپنی ٹرانسلیٹر سروس کو اس کا حصہ بنا دیا ہے جو کہ 60 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے جن میں اردو، ہندی، عربی اور جرمن سمیت دیگر شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹرانسلیشن سروس اس وقت زیادہ بہتر کام کرے گی، جب مائیکرو سافٹ ٹرانسلیٹر بھی اسمارٹ فون میں انسٹال ہو تاکہ آف لائن بھی اس فیچر کو استعمال کرسکیں۔ اس ایپ میں ٹرانسلیٹ فیچر کو استعمال کرنے طریقہ آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں جبکہ گوگل پلے اسٹور سے سوئفٹ کی کو انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…