اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کون ایسا ہوگا جو ریاضی کے دماغ گھما دینے والے بظاہر آسان مگر درحقیقت مشکل سوالات کے جواب میں سرکھپانا پسند نہیں کرے گا؟ اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو ریاضی کی ایک نئی پہیلی آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ بزل 9 نامی سائٹ نے یہ معمہ تیار کیا ہے جس میں 9 خانے دیئے گئے ہیں اور آخری ڈبے میں سوالیہ نشان ہے، جس کے بارے میں آپ نے بتانا ہے کہ وہاں کیا آئے گا۔ ریاضی کا وہ سوال جس نے پوری دنیا کو گنگ کردیا ویسے یہ سوال اتنا بھی مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے بس آپ کو نمبروں کے پیٹرن کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح
ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ کیا آپ جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم ایک اشارہ دیتے ہیں کہ اوپری دونوں قطار کو افقی طور پر پڑھیں یعنی ایک نمبر کے طور پر جیسے پہلی قطار بنی 289 اور دوسری 324۔ اب بتائیں تیسری قطار کے آخری خانے میں کیا نمبر آئے گا؟ ریاضی کے اس سوال سے دنیا پریشان اب بھی سوال کا جواب سمجھ نہیں آرہا تو نیچے آپ پڑھ سکتے ہیں۔ درحقیقت نمبروں کا پیٹرن پہاڑے میں چھپا ہے یعنی 17 ضرب 17 بنا 289۔ اسی طرح 18 ضرب 18 بنا 324، تو اس طرح آخری قطار میں 19 ضرب 19 کے مطابق آئے گا 361، یا یوں کہہ لیں کہ گمشدہ نمبر 1 ہے۔