بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی فروخت اکتوبر سے شروع ہو گی

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے زمانے کی جادوئی کہانیوں میں شہزادوں کی سواریاں اڑن قالین ہوا کرتے تھے، لیکن اب اس کی جدید قسم اڑن گاڑیوں کی شکل میں بھی سامنے آنے والی ہے۔ ٹیرافیوگا نامی کمپنی کافی عرصے سے فلائنگ کار کی تیاری پر کام کررہی ہے اور اب اس نے اعلان کیا ہے کہ یہ اڑنے والی گاڑیاں اگلے ماہ سے پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

اور صارفین کو ڈیلیوری 2019 کے شروع میں کی جائے گی۔ صارفین کو انہیں چلانے کے لیے ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ پائلٹ لائسنس کی ضرورت ہوگی۔ مستقبل کی 5 سواریاں جو سفر کا انداز بدل دیں گی 2 نشستوں والی یہ ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑی زمین پر دوڑنے کے ساتھ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اڑنے کے لیے تیار ہوسکے گی۔ ٹرانزیشن نامی یہ گاڑی 10 ہزار فٹ کی بلندی تک جاکر سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 400 میل تک پرواز کرسکے گی۔  اس گاڑی کے پر زمین پر چلنے کے دوران سمٹے رہیں گے جبکہ اڑان بھرنے سے پہلے کھل جائیں گے۔ فی الحال اس گاڑی کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر اگلے ماہ سے اس کی ابتدائی فروخت شروع ہورہی ہے جب قیمت بھی سامنے آجائے گی۔ اس گاڑی کی تیاری پر تو کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر توقع ہے کہ حتمی ماڈل زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا، جیسے رئیر ویو کیمرے اور نیا پیراشوٹ سسٹم وغیرہ۔ کمپنی کے مطابق باہری ڈیزائن بھی لوگوں کے لیے پرکشش بنایا جائے گا جبکہ سامان رکھنے کی جگہ بڑھانے کے ساتھ مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی زیادہ اقدامات کیے جائیں گے۔  اسی طرح کمپنی کی جانب سے ایک بوسٹ موڈ کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جو کہ دوران پرواز اس گاڑی کو کچھ وقت کے لیے اضافی طاقت فراہم کرے گا۔ اس گاڑی کو 2016 میں امریکا کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے لائٹ اسپورٹ ائیرکرافٹ کا سرٹیفکیٹ دیا تھا جبکہ نیشنل ہائی وے اینڈ ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے معیار پر بھی پوری اتری تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…