پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگے ترین آئی فون ایکس ایس میکس کی اصل لاگت کیا ہے؟

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون ایکس ایس (10s) میکس ایپل کا سب سے مہنگا فون ہے جس کی قیمت کا آغاز ہی 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے) سے ہوتا ہے جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 12 سو 49 ڈالرز اور 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل تو 14 سو 49 ڈالرز سے بھی زیادہ کا ہے۔ یقیناً ایپل کو اس کی تیاری پر کافی خرچہ کرنا پڑتا ہے مگر یہ اتنا بھی مہنگا نہیں

جتنا آپ سوچ سکتے ہیں۔ درحقیقت آئی فون ایکس ایس میکس کے 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی تیاری پر ایپل کا کل خرچہ 443 ڈالرز (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) آتا ہے، جبکہ گزشتہ سال آئی فون ایکس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل اس کمپنی کو 395.44 ڈالرز کا پڑتا تھا۔ ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین آئی فون یہ دعویٰ ایک گیجیٹ ریویو کمپنی یا سائٹ ٹیک انسائٹس نے کیا اور اس مقصد کے لیے اس نے آئی فون ایکس میکس کو کھول کر اس کے پرزہ جات کے اخراجات کی فہرست مرتب کی۔ ویسے یہ بات ذہن میں رکھیں یہ محض تخمینہ ہے اور حقیقی قیمت نہیں جو ایپل فی فون کی تیاری پر خرچ کرتی ہے، کیونکہ امریکی کمپنی نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ویسے اگر ایک آئی فون ایکس ایس میکس 1099 ڈالرز میں فروخت ہوتا ہے اور اس کی تیاری کا تخمینہ 443 ڈالرز ہے تو اس کو مدنظر رکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فی ڈیوائس ایپل کو کافی زیادہ منافع ہورہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شرح آئی فون ایکس میں 64 فیصد تھی۔ اس تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ آئی فون ایکس ایس میکس میں جو سب سے مہنگا پرزہ ہے وہ اس کی او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، جس کی مالیت 80.50 ڈالرز ہے، جبکہ گزشتہ سال کے فون کا ڈسپلے 77.25 ڈالرز کا تھا، مگر یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی فون ایکس 5.8 انچ کا فون تھا جبکہ آئی فون ایکس ایس میکس 6.5 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے۔ ویسے بڑی اسکرین کے باوجود گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں لاگت پر بہت کم اضافے کی وجہ ایپل کی جانب سے کچھ پروزوں کو ہٹا دینا ہے جو کہ تھری ڈی ٹچ سسٹم کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے گزشتہ دنوں آئی فونز کی بہت زیادہ قیمت کا دفاع یہ کہہ کر کیا تھا کہ یہ سب سے جدید آئی فون ہیں اور یہ ہر اس ڈیوائس کا متبادل ثابت ہوں گے جن کی صارفین کو ضرورت پڑسکتی ہے۔ یعنی ڈیجیٹل کیمرہ، میوزک پلیئر اور ایسی ہی متعدد ڈیوائسز کا متبادل یہ آئی فونز ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…