ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ٹیبلٹ کا استعمال 3 سالہ بچی کیلئے جان لیوا ثابت ہوا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین میں اپنی نوعیت کے منفرد اور ہولناک واقعے میں 3 سالہ بچی کار کو لگنے والی ٹکر سے اس وقت جاں بحق ہوئیں جب وہ گاڑی میں ٹیبلٹ کا استعمال کر رہی تھیں۔   رپورٹ کے مطابق اسپین کے شمال مغربی علاقے ویلانووا ڈی اروزا میں ایک گاڑی، اسکول بس سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچی کے زیرِ استعمال ٹیبلٹ اس کے چہرے پر آگرا۔

اور وہ جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی رپورٹس کے مطابق بچی گاڑی میں نصب بچوں کی آئی سو فکس سیٹ میں سوار تھیں چہرے پر ٹیبلٹ گرنے کی وجہ سے سر میں شدید چوٹیں آئیں تھیں۔ دوسری جانب روڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے اس بات پر شدید زور دیا کہ مذکورہ حادثہ انتہائی غیر معمولی تھا۔  اسمارٹ فونز بچوں کے لیے نقصان دہ رپورٹس میں بچی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن اطلاعات ہیں کہ وہ معروف مقامی بزنس مین کی پوتی تھیں، بچی کی 26 سالہ والدہ کے علاوہ بس میں سوار ایک طالب علم کو حادثے میں معمولی زخم آئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی اسکول بس سے ٹکرانے کی وجہ سے بچی کے سر میں شدید چوٹیں آئیں تھیں، تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی کی موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی۔ روڈ سیفٹی ماہر پیٹ ولیمز نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ ایک ہولناک حادثہ تھا، یہ ان تمام والدین کو متاثر کرے گا جو اپنے بچوں کو دورانِ سفر بطور تفریح ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ’ہم نے آج تک کسی ایسے حادثے سے متعلق نہیں سنا لیکن یہ سمجھنا اہم ہے کہ تیزرفتاری کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں کوئی ٹھوس شے جب محفوظ طریقے سے باندھی نہ گئی ہو تو وہ ایک جان لیوا عنصر بننے کی صلاحیت رکھتی ہے‘۔ کار حادثے میں ٹیبلٹ استعمال کرتے ہوئے بچی کی موت نے چلتی ہوئی گاڑیوں میں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ جیسے آلات کے استعمال سے متعلق تحفظات پیدا کردیے ہیں۔  اسمارٹ فون بچوں میں بھینگے پن کا باعث؟ عموماً والدین، بچوں کو دورانِ سفر اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں ، اسمارٹ فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور ایسے حادثات سے بچنے کے لیے والدین کو اسمارٹ ڈیوائسز کے استعمال سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

چند ماہ قبل ایک امریکی طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر کوئی بچہ پورے دن میں صرف آدھا گھنٹہ اسمارٹ فون پر گزارتا ہے تو اس عادت سے دیر سے بولنے کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان ڈیوائسز کا اکثر استعمال بچوں کے اندر عارضی طور پر بھینگے پن کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…