جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گوگل پکسل 3 متعارف : فروخت کے لیے پیش کردیا گیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کا نیا فلیگ شپ فون پکسل 3 آئندہ ماہ 9 تاریخ کو متعارف کرایا جائے گا مگر حیرت انگیز طور پر وہ ابھی سے ایک آن لائن اسٹور پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ جی ہاں گوگل کے اس نئے فلیگ شپ فون کو ایک چینی آن لائن ریٹیلر نے اپنی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی جے نامی انٹرنیٹ اسٹور نے تسلیم کیا ہے کہ یہ فون ابھی دستیاب نہیں۔

مگر پھر بھی فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ مگر اس اسٹور میں اس فون کی واضح تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جن سے اس کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوتا ہے۔ اینڈرائیڈ ہیڈلائن کے مطابق گوگل پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل پہلے بھی آن لائن لیک ہوچکی ہیں مگر نئی تصاویر میں ان دونوں ماڈلز کو 2 مختلف رنگوں میں سائیڈ بائی سائیڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ اور اس میں کوئی فون کیس بھی نہیں، جس سے گوگل کے ان نئے فونز کو پوری طرح دیکھا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ میں گوگل کے ان نئے فونز کے فیچرز کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ مگر تصاویر سے ان لیکس کی تصدیق ہوتی ہے کہ ان فونز میں ڈوئل سیلفی کیمرہ سیٹ اپ دیا جارہا ہے جبکہ پکسل 3 ایکس ایل میں نوچ کا بھی بہتر نظارہ کیا جاسکتا ہے، جو کہ آئی فون ایکس جیسا ہی ہے۔ اور ہاں ویب سائٹ نے تو پکسل 3 کی قیمت بھی بیان کردی ہے جو کہ 729 ڈالرز ہے۔ مگر واضح رہے کہ یہ آن لائن ویب سائٹ نے گوگل کی جانب سے ان فونز کو متعارف کرائے جانے سے قبل قیمت بتائی ہے جو کہ غلط بھی ہوسکتی ہے۔ اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی چینی ویب سائٹ پر گوگل فونز کی موجودگی ہی حیران کن ہے کیونکہ گوگل نے اپنے کسی بھی پکسل یا نیکسز فون کو چین میں کبھی فروخت کے لیے پیش نہیں کیا۔ تو ایسا لگتا ہے کہ گوگل ایک بار چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ہے ۔ گوگل کی جانب سے نئی پکسل فونز کو 9 اکتوبر کو متعارف کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…