ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ موبائل بنانے والی امریکی کمپنی ‘ایپل’ کی جانب سے رواں ماہ 12 ستمبر کو نئے آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کو متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم اب انہیں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ جہاں ان فونز کو ایپل کے سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے، وہیں انہیں ایپل کی تاریخ کے مہنگے ترین فون بھی کہا جا رہا ہے۔

یہ ایپل کے پہلے اسمارٹ فونز ہیں جن میں 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، ساتھ ہی یہ فون ایپل کے پہلے فونز ہیں جن میں ڈوئل سم سپورٹ اور گیگابٹ کلاس ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے جو کہ 5 جی ٹیکنالوجی کی جانب اس کمپنی کا پہلا قدم ہے۔ یعنی ان فونز میں ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ ایک گیگا بٹ فی سیکنڈ ہوگی، یعنی بہت تیز ڈاؤن لوڈ بلکہ ایک منٹ میں 7 جی بی کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا تاہم اس کا انحصار انٹرنیٹ پرووائڈر سروس پر ہوگا۔ کمپنی نے ان فونز کے مختلف ماڈلز کو فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جن کی قیمت بھی الگ الگ ہے۔ ان فونز میں 64 جی بی اسٹوریج والا فون 999 ڈالرز (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا، جب کہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1149 ڈالرز (ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگا۔ اسی طرح 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1349 ڈالرز (ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ جہاں یہ فونز ایپل کے سب سے مہنگے ترین فونز ہیں، وہیں دنیا بھر کے لوگ ان فونز کو حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور وہ صبح سے ہی فون کو خریدنے کے لیے دکانوں کے سامنے قطاروں میں نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…