جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سام سنگ سستے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کیلئے تیار

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنے بجٹ فون سیریز گلیکسی جے کو ختم کرکے اے سیریز کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاکہ اپنے مڈرینج فونز کو لوگوں کے لیے زیادہ پرکشش بناسکے۔ کورین ویب سائٹ ای ٹی نیوز کے مطابق گلیکسی جے سیریز کو ختم کرنے کا مقصد گلیکسی اے سیریز کو زیادہ توسیع دینا ہے تاکہ اس میں چند کم قیمت فونز کو شامل کیا جاسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا۔

سام سنگ گلیکسی ایم نامی سیریز متعارف کرانے پر بھی غور کررہی ہے جو کہ گلیکسی آن سیریز کی جگہ لے گی۔ سام سنگ کا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف گلیکسی ایم فونز بجٹ ڈیوائسز خریدنے والوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیے جائیں گے، یعنی ایسے فونز جو اس وقت چین کی اسمارٹ فونز کمپنیوں کی تیار کردہ ڈیوائسز کو ٹکر دے سکیں۔ گلیکسی ایم کے فونز کی قیمتیں اتنی کم ہوں گی کہ وہ بھارت، پاکستان اور ایسے ہی دیگر ممالک میں اپنی چینی حریف کمپنیوں کا مقابلہ کرسکے گی۔ اس سے قبل سام سنگ کے موبائل بزنس کے سربراہ ڈی جے کو نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کمپنی خود کو کافی حد تک بدل کر نئی جدید ٹیکنالوجی سستے فونز کا حصہ فلیگ شپ فونز سے پہلے بنانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلیسی ایس سیریز کے 10 سال مکمل ہونے پر جو فون متعارف کرایا جائے گا، اس کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں صارفین دیکھ سکیں گے، جن کی انہوں نے وضاحت تو نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز کلرز میں یہ فون دستیاب ہوگا۔ اب نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی کمپنیوں نے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کافی پیشرفت کی ہے جس کی وجہ کم قیمت میں بہتر فیچرز والے فونز متعارف کرانا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہی سام سنگ چند بڑے فیصلے اور تبدیلیاں کررہی ہے تاکہ مارکیٹ میں اپنے شیئر کو کم ہونے سے بچاسکے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…