نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایروسپیس مینو فیکچر کمپنی اسپیس ایکس نے چاند پر جانے والے پہلے نجی سیاح کے نام کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ 42سالہ یوساکا مائے زاوا جاپانی ارب پتی، کاروباری شخصیت اور فیشن ٹائیکون یوساکا مائیزاوا
سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے 2023 میں چاند تک سفر کرنے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے۔ جو کہ بی ایف آر یعنی ’بگ فیلکن راکٹ‘ کے ذریعے چاند کا سفر کریں گے۔ واضح رہے کہ اب تک چاند پر صرف 24 انسانوں نے تین اپالو مشنز کے ذریعے قدم رکھا جوکہ سب امریکی تھے۔ 1972کےاپلومشن کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ کوئی انسان چاند تک جائے گا۔